داعش تنظیم کے خلاف لبنانی فوج کا فجر الجرودآپریشن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2017, 4:16 PM | عالمی خبریں |

بیروت،19اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لبنانی فوج نے ملک کے مشرق میں شام کی سرحد کے نزدیک علاقے سے داعش تنظیم کو نکالنے کے لیے ہفتے کو ایک فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹوئیٹر پر فوج کے کمانڈر جوزف عون کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے کہ "فجر الجرود" کے نام سے آپریشن شروع ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق لبنانی فوج نے راس بعلبک کے نواحی علاقوں اور القاع میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بم باری کی۔ ادھر ایک سکیورٹی ذمے دار نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے ٹھکانوں کو میزائلوں، توپ خانوں اور فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس دوران ذرائع نے باور کرایا ہے کہ فوج کئی سمتوں سے داعش کے ٹھکانوں پر ایک بڑا حملہ کرے گی۔

دوسری جانب لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ لبنان کے صدر میشیل عون نے آپریشن کی نگرانی کے لیے وزارت دفاع کو ہدایات جاری کی ہیں۔سکیورٹی ذریعے کے مطابق ملک کے شمال مشرق میں النصرہ محاذ تنظیم کے بعض ٹھکانوں پر لبنانی فوج کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہتھیاروں کے ایک خفیہ ڈپو سے زمین سے فضا میں مار کرنے والا ”سام“میزائل ملا ہے۔ علاوہ ازیں ڈپو سے امریکی ساخت کے ٹینک شکن ٹاؤمیزائل بھی ملے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔