ریفرنڈم کے التوا کے لیے کُردوں کو کوئی رعایت پیش نہیں کی:عراق

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2017, 3:57 PM | عالمی خبریں |

بغداد،21اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر کی جانب سے اس امر کی تردید کی ہے کہ بغداد حکومت نے کردستان کی خود مختاری سے متعلق آئندہ ماہ مقرر ریفرنڈم کے التوا کے واسطے کردوں کو کوئی رعایت پیش کی ہے۔العبادی کے دفتر سے اتوار کی شب جاری بیان میں یہ وضاحت کردستان پیٹریاٹک یونین پارٹی کے سیاسی بیورو کے ذمے دار ملا بختیار کی جانب سے اس اعلان کے جواب میں سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عراق کے کُرد بغداد حکومت کی جانب سے یقین دہانیوں اور آئندہ برس ریفرنڈم کی اجازت کے مقابل 25ستمبر کو مقررہ ریفرنڈم ملتوی کرنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔

بختیار کا کہنا تھا کہ کردوں کا ایک وفد بغداد کے دورے پر ہے تا کہ کردوں کی رائے شماری ملتوی کرنے کے حوالے سے عراقی قیادت کی تجاویز سے آگاہ ہوا جا سکے۔ علاوہ ازیں بغداد حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ کردستان کے مالی بحران کو حل کرنے میں مدد کرے اور کردوں کی حکومت پر واجب الادا دس سے بارہ ارب ڈالر کی رقم کا تصفیہ کرے۔ یہ رقم تقریبا کردستان کے سالانہ بجٹ کے برابر ہے۔

یاد رہے کہ ریفرنڈم کے معاملے نے بغداد حکومت اور کردستان کے درمیان بڑا تنازع پیدا کر دیا ہے ، ساتھ ہی یہ بین الاقوامی سطح پر اندیشوں کا بھی سبب ہے۔ ترکی اور ایران کی مخالفت کے علاوہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک کو بھی اندیشہ ہے کہ رائے شماری بغداد اور ممکنہ طور پر پڑوسی ممالک کے ساتھ ایک نئے تنازع کو جنم دے گی اور عراق اور شام میں داعش تنظیم کے خلاف جنگ کے دائرہ کار پر سے توجہ بھی ہٹا دے گی۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے 10روز قبل کردستان کے صدر مسعود بارزانی سے سرکاری طور پر ریفرنڈم ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔