کاروار: سداشیوگڑھ میں کامیاب انسانی زنجیر کی تشکیل :ہندو، مسلم ،عیسائی طبقے کے سینکڑوں لوگوں کی شرکت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st February 2018, 9:06 PM | ساحلی خبریں |

کاروار(سداشیوگڑھ) :یکم فروری (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع کے سرحدی گاؤں سداشیو گڑھ کے شیواجی چوک پر 30جنوری کو شہر کے سنجیدہ شہری ، اسکولی بچوں پر مشتمل انسانی زنجیرتشکیل دے کر بھائی چارگی اور یک جہتی کا کامیاب پروگرام منعقد کیا گیا ۔

انسانی زنجیر پروگرام میں شریک تمام حاضرین کو ابتداء میں شری گنیش بشٹھنور نےبھائی چارگی اور مساوات پر مبنی حلف کی خواندگی کرائی ۔آزاد سرکل پر مختلف طبقے کے لوگ جمع ہوئے وہاں سے شری دھر نایک کی قیادت اور استاد محمد رفیق کے تعاون سے سینکڑوں لوگوں نے انسانی زنجیر کی تشکیل کی۔ پروگرام میں ہندو ، مسلم ، عیسائی طبقے کے ششی کانت رانے ، چاپگاؤنکار، ایم اے پٹھان، شریمتی لکشمی وسنت باندیکر، مینا گڈکر، لوکیش پاؤسکر، پرشانت باندیکر، شریمتی گریسی ، شریمتی جویلی سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...