پی یو سی طلبا کی غیر حاضری سے نمٹنے کیلئے کرناٹکا بورڈ کا نیا فارمولہ ؛ والدین کو غیر حاضری کی اطلاع دینے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th November 2017, 3:20 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو۔6؍نومبر(ایس او نیوز) پی یو سی طلبا کی کالجوں میں حاضری کے متعلق سخت موقف اپناتے ہوئے پری یونیورسٹی ایجوکیشن بورڈ نے ایک نیا منصوبہ اپنایا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق والدین کو یہ اختیار رہے گا کہ کالج میں اپنے بچے کی حاضری پر مسلسل نظر رکھیں اور اس سلسلے میں ضرورت پڑنے پر پی یو سی بورڈ کو بھی مطلع کریں ۔

مارچ 2017 کے دوران منعقد کئے گئے پی یو سی امتحان میں 4800 طلبا کو حاضری 25 فیصد سے کم رہنے کی پاداش میں امتحان دینے سے روک دیا گیا۔ اس وجہ سے امتحان سے محروم ہونے والے طلبا نے اپنے والدین کے ساتھ پی یو سی بورڈ کے روبرو احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ آئندہ اس طرح کے واقعات نہ پیش آئیں یہ یقینی بنانے کیلئے پی یو سی بورڈ نے امتحانات شروع ہونے سے پہلے ہی والدین کو ان کے بچوں کی حاضری کے متعلق مکمل جانکاری دینے اور یہ بھی واضح کردینے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ امتحان لکھ پائیں گے یا نہیں۔ بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ 25 فیصد حاضر ی اور 75 فیصد غیر حاضری جن طلبا کی بھی ہوگی کسی بھی حال میں انہیں امتحان میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ محکمۂ تعلیمات کی طرف سے اس سلسلے میں تمام کالجوں کو ایک سرکیولر بھی جاری کیاگیا ہے کہ وہ طلبا کی حاضری کے متعلق والدین کو طلب کرکے وقتاً فوقتاً جانکاری دیتے رہیں اور اس موقع پر ان طلبا کی تعلیمی پیش رفت پر بھی والدین سے تبادلۂ خیال کریں۔ اس ضمن میں اگلے تین ماہ کے دوران والدین کے ساتھ تین الگ الگ میٹنگیں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کالجوں کو تاریخیں بھی مہیا کرائی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ 30 نومبر31 دسمبر اور31 جنوری کو والدین کے ساتھ میٹنگ کی جائے اور اس میٹنگ کے دوران طلبا کی حاضری کے متعلق تفصیلی جانکاری والدین کو دی جائے اور بتادیا جائے کہ جن طلبا کی حاضری کم ہوگی انہیں پی یو سی بورڈ کی طرف سے کسی بھی حال میں ہال ٹکٹ دیا نہیں جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...