لوک آیکتہ پردن دہاڑے جا ن لیوا حملہ، ملزم گرفتار؛ وزیراعلیٰ و داخلہ نے دیاقاتل کو سخت سزا کا تیقن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th March 2018, 11:07 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،7؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) شہر کے لوک ایوکتہ دفتر میں گھس کردن دھاڑے  ایک نوجوان کے ذریعے  لوک آیوکتہ جسٹس وشواناتھ شیٹی کو چاقو سے حملہ کرکے بری طرح زخمی کرنے کی واردات پیش آئی ہے، جس کے بعد انہیں ملیا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ حملے میں وہ خطرے سے باہر ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ٹمکور کے تیج راج شرما ایک معاملے کے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کے نام پر لوک ایوکتہ دفتر داخل ہوا تھا، اور اندر پہنچتے ہی اُس نے جسٹس وشواناتھ شٹی پر حملہ کردیا۔ پولس نے  تیج راج شرما کو  فوری گرفتارکرلیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔

اس سلسلے میں وزیرداخلہ رام لنگا  ریڈی نے بتایا کہ گرفتار شدہ نوجوان نے لوک آیکتہ جسٹس وشواناتھ شیٹی کو 3مرتبہ چاقو گھونپا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لوک آیوکتہ شیٹی پر ہوئے حملہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ لوک آیوکتہ پرچاقو سے حملہ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔اس معاملہ کی مکمل جانچ کے لئے انہوں نے ڈائرکٹر جنرل وانسپکٹر جنرل آف پولیس نیلامنی این راجو کو حکم دیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے لوک آیوکتہ پر کئے گئے حملہ کے بعد فوری ملیا اسپتال پہنچ کر ان کی عیادت کرتے ہوئے ڈاکٹروں سے تفصیلات حاصل کیں ۔اس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوک آیوکتہ دفتر پر مناسب حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔اس کے باوجود ملزم لوک آیوکتہ دفتر میں پہنچا جسٹس وشواناتھ شیٹی کے چیمبر میں داخل ہوکر حملہ کیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سکیورٹی کے متعلق جولاپروائی ہوئی ہے اس کی جانچ کا بھی انہوں نے حکم دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیوٹی  کے دوران لاپروائی برتنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں بھی سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے ۔ کئی افراد ان سے ملاقات کیلئے دفتر پہنچتے ہیں۔اسی طرح لوک آیوکتہ جسٹس وشواناتھ شیٹی سے ملاقات کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ ان کا گن مین دفتر سے باہر موجود تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ کی مکمل جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جسٹس وشواناتھ شیٹی پرتین سے چار جگہوں پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے ۔ان میں ایک جگہ زخم کافی گہرا ہے۔ انہوں نے ان کی جلد از جلد صحتیابی کی امید کی۔

ملیا اسپتال کے ڈاکٹر دیواکر بھٹ نے بتایا کہ جسٹس وشواناتھ شیٹی خطرہ سے باہر ہیں ۔انہیں 3دن تک انتہائی نگہداشت شعبہ (آئی سی یو) میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جسٹس وشواناتھ شیٹی کے پیٹ ، سینہ اور دائیں ہاتھ پر حملہ کیا گیا ۔ جہاں سے خون کافی بہہ رہاتھا۔ علاج کے ذریعہ خون کے بہاؤ کو روک دیا گیا ہے ۔اب ان کی حالت بہتر ہے ۔لیکن بات کرنے سے پرہیز کررہے ہیں۔

تقریباً 74 سال کے جسٹس وشواناتھ شیٹی، ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں اورایک مرتبہ امراض قلب کا بھی شکار ہوچکے ہیں ۔ اس لئے اسپتال میں ڈاکٹرس ان کی پوری طرح نگرانی کررہے ہیں۔

سابق لوک آیو کتہ جسٹس سنتوش ہیگڈے نے جسٹس وشواناتھ شیٹی پر ہوئے حملہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لوک آیو کتہ  دفتر کے حفاظتی انتظامات پر تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے چھوٹے مالس میں پوری جانچ کے بعد ہی لوگوں کو اندر داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے ۔انہوں نے لوک آیوکتہ جیسے اہم دفتر میں سکیورٹی انتظامات میں لاپروائی پر اپنی ناراضگی جتائی اورجسٹس وشواناتھ شیٹی کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

چہارشنبہ کی دوپہر 1.50 بجے ایک معاملہ کو لے کر ملزم لوک آیوکتہ دفتر پہنچا تھا۔ جسٹس وشواناتھ شیٹی کے چیمبرمیں پہنچ کر ان سے بات کرنے کے بہانے اپنے ساتھ لائے چاقو کو نکال کر تین چارمرتبہ جسٹس وشواناتھ شیٹی پرحملہ کردیا۔

شہرکے عام دفاتر میں بھی میٹل ڈیٹکیٹرلگائے جاتے ہیں لیکن ریاست میں پیش آنے والے بڑی بدعنوانیوں کے معاملات کی جانچ کرنے والے لوک آیوکتہ  دفترمیں میٹل ڈیٹکٹر خراب پڑا ہوا ہے ۔اس کی اطلاع پاکر ہی ملزم تیج راج شرما آسانی سے چاقو اپنے ساتھ رکھ کر لوک آیوکتہ دفتر کے اندر داخل ہوا تھا۔ اس حملہ کے بعد ملزم تیج راج شرماکے لوک آیوکتہ دفتر کے سامنے سے فرارہونے کی کوشش کے دوران ودھان سودھا پولیس نے فوری اسے دھر لیا اور  معاملہ درج کرلیا ۔

سنٹرل زون کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس چندرگپتا کی قیادت میں اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔حکومت نے اس معاملہ کو کافی سنجیدگی سے لیتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ حملہ میں ملوث ملزم کو سخت سے سخت سزا مل سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔