کابل ہوٹل حملہ ، ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2018, 12:40 PM | عالمی خبریں |

کابل22جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) افغان دارالحکومت کابل میں واقع انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل میں دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43 ہو گئی جب کہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان صحتِ عامہ کی وزارت کے ترجمان واجد مجروح نے کیا۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ہوٹل اسٹاف، مہمانوں سمیت سکیورٹی اہل کار بھی ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدگان میں کم از کم 14 غیر ملکی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق 41 غیر ملکیوں سمیت 153 افراد کو بچا لیا گیا۔خیال رہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد عمارت کے مختلف حصوں میں آگ لگ گئی تھی، اس دوران مہمانوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ کچھ مہمان چادروں کے ساتھ کھڑکیوں سے نیچے اترے اور کچھ کو افغان فورسز نے وہاں سے نکال کر بچایا۔حملے کی ذمہ داری افغان طالبان کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔ہوٹل سے فرار ہونے والوں کے وڈیو کلپوں میں نظر آتا ہے کہ دھماکوں کی آواز سننے اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھنے کے بعد بعض افراد ہوٹل میں اپنے کمروں کی بالکونی سے فرار کی کوشش کر رہے ہیں۔مسلح افراد نے ہفتے کی شب مقامی وقت کے مطابق 9 بجے کے بعد حملہ کیا۔ اس کے بعد 13 گھنٹوں تک لوگوں کو یرغمال بنا کر رکھا گیا اور اندھادھند فائرنگ اور دھماکے کیے گئے۔ہوٹل کے اکاؤنٹنٹ کے مطابق بیرونی محافظین کے پاس کوئی تجربہ نہیں تھا اور وہ بنا کوئی جوابی کارروائی کے فرار ہو گئے۔ ہوٹل میں مقیم ایک مہمان عبدالرحمن ناصری نے بتایا کہ اْس نے 4 مسلح افراد کو فوج کی وردی میں دیکھا جو بلند آواز میں پشتو میں بات کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک نے چلّاتے ہوئے کہا کہ "ان میں سے کسی کو بھی زندہ نہ چھوڑو۔ فائرنگ کر کے ان سب کو قتل کر دو"۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔