جے ڈی ایس کارکن پرکاش قتل کیس میں پیش رفت، پولیس کو قاتلوں کے چنداہم سراغ برآمد
بنگلورو،25؍دسمبر(ایس او نیوز) منڈیا ضلع میں کل شام جے ڈی ایس کارکن اور ضلع پنچایت کے سابق ممبر پرکاش کے قتل کی جانچ میں پولیس کو پیش رفت مل گئی ہے۔ یہ بات آج منڈیا ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیوراج نے بتائی۔ مدور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیوپرکاش دیوراج نے کہا کہ کل دوپہر پرکاش کو جس مقام پر نشانہ بنایا گیا وہاں سے برآمد ہونے والے شواہد اور سی سی ٹی وی مناظر کی بنیاد پر ملزمین کی نشاندہی کی جارہی ہے، پولیس کو اس معاملے میں چند اہم سراغ بھی ملے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں شواہد کی بنیاد پر پولیس پرکاش قتل کیس کی جانچ کو نہ صرف آگے بڑھارہی ہے بلکہ چند مشتبہ افراد کو بھی اس سلسلے میں پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے، جن کو حراست میں لیاگیا ہے ان میں پرسنا سوامی، متیش ، یوگیش ، شیوراج ، ہیمنت، وغیرہ شامل ہیں۔ پرکاش کے قتل کے بعد منڈیا اور مدور میں افزود پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔ حفاظتی انتظامات کے لئے ڈی اے آر کے دس پلاٹون پولیس بھی تعینات کردئے گئے ہیں۔