شام:جیش الاسلام تنظیم اپنی تحلیل اور نیشنل آرمی میں شمولیت پر آمادہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 12:08 PM | عالمی خبریں |

دمشق،16جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دمشق عسکری کونسل کے منصوبے کی بنیادپر جیش الاسلام تنظیم نے خود کو تحلیل کرنے اور شامی اپوزیشن کی متحدہ نیشنل آرمی میں ضم ہونے پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔منصوبے کے متن میں الغوطہ کے علاقے میں عسکری تشکیلوں کو تحلیل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایک متحدہ شامی نیشنل آرمی تشکیل دینے کے علاوہ تمام شہری اور خدماتی اداروں کو بھی تحلیل کرنا اور ان سب کو ایک ڈٰھانچے کے اندر از سر نو منظم کرنا ہے۔جیش الاسلام تنظیم 2012 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ ایک اعتدال پسند اپوزیشن گروپ ہے جس میں دمشق اور اس کے نواح کے علاوہ ، حمص ، الاذقیہ ، حماہ اور اِدلب صوبوں میں سرگرم 60 کے قریب بریگیڈ شامل ہیں۔ہزاروں جنگجوؤں پر مشتمل جیش الاسلام بشار حکومت کے گلے میں کانٹا بن کر چبھتی رہی ہے۔ اس کا سابق کمانڈر زہران علوش شامی حکومت کو مطلوب افراد میں سرِ فہرست تھا۔ وہ دسمبر 2015 میں روسی فضائی حملے میں جاں بحق ہوا۔ عسکری پہلو سے ہٹ کر جیش الاسلام نے سیاسی کردار بھی ادا کیا۔ اس کا رہ نما محمد علوش جنیوا بات چیت میں شامی اپوزیشن کے مذاکراتی وفد میں سینئر عہدے دار کے طور پر شریک رہا۔کچھ عرصہ قبل الغوطہ کے مشرقی حصے میں جیش الاسلام اور تحریر الشام تنظیموں کے درمیان شدید جھڑپیں اور لڑائی ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔