جاپان اور امریکہ کی مشترکہ بحری مشقیں

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2017, 5:57 PM | عالمی خبریں |

ٹوکیو23اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جزیرہ نما کوریا کی طرف سفر کرنے والے طیارہ بردار امریکی بحری جہاز کے ساتھ جاپان کے دو جنگی بحری جہاز بھی اب شامل ہو گئے ہیں۔سمدیر اور آشی گارا نامی جاپانی جنگی جہاز امریکی بحری جہاز کارل ونسن کے ساتھ ملنے کے لئے جمعہ کو مغربی جاپان سے روانہ ہوئے۔ دونوں ملکوں کے جنگی بحری جہازوں نے اتوار کو مغربی بحرالکاہل میں جنگی مشقیں شروع کیں۔دی کارل ونسن اسٹرائیک گروپ جس میں یوایس ایس کارل ونسن نامی جہاز بردار سمیت تین میزائل شکن بحری جہاز بھی شامل ہیں۔جزیرہ نماکوریامیں شمالی کوریا کی طرف سے میزائل تجربہ کرنے کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہونے پر جو صدر ٹرمپ کے حکم پر آسٹریلیا کی طرف جانے والے اس بیڑے کا رخ جزیرہ نما کوریا کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔یہ فوری طور پر واضح نہیں ہے کہ جاپانی بحری جنگی جہاز کتنے عرصے تک امریکی بحری بیڑے کے ساتھ حرکت کرتے رہے ہیں۔امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ معمول کی مشترکہ مشقیں ہیں جن کا مقصد بحری دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا اور مشترکہ حکمت عملی کو بہتر کرنا ہے۔جاپان کی طرف سے بحری طاقت کا مظاہرہ اس بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش کی عکاسی کرتا ہے کہ شمالی کوریا جوہری اور کیمیائی ہتھیاروں سے جاپان کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔دوسری طرف اتوار کو شمالی کوریا نے کہا کہ وہ اپنی فوجی طاقت کے مظاہرے کرنے کے لیے امریکہ کے طیارہ بردار جہاز کو ڈبو سکتا ہے۔شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے اخبار روڈونگ سنمن نے ایک تبصرے میں کہا کہ ہماری انقلابی فورسز امریکہ کے جوہری طاقت سے چلنے والے بیڑے کو ایک ہی حملے سے ڈبونے کے لیے تیار ہیں۔شمالی کوریا کورین پیپلز آرمی کا 85ویں یوم تاسیس منگل کو منائے گا۔ ماضی میں ایسے دن کے موقع پر یہ ملک اپنے ہتھیاروں کے تجربات کر چکا ہے۔شمالی کوریا نے اس کے خلاف عائد اقوام متحدہ کی تعزیرات کے باوجود جوہری اور میزائل تجربات کیے ہیں۔صدر ٹرمپ نیشمالی کوریا کی طرف سے امریکہ کے خلاف جوہری میزائل کے حملے کی صلاحیت کو روکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے فوجی حملے سمیت تمام طریقے موجود ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔