600 کروڑ کے گھوٹالے میں جناردن ریڈی گرفتار، 24 نومبر تک بھیجے گئے جیل
بنگلورو11؍ نومبر (ایس او نیوز)کرناٹک کے سابق وزیر و کان کنی صنعت جی جناردن ریڈی کو پولیس نے اتوار کو گرفتار کر لیا۔اس سے پہلے پولیس نے پونجی گھوٹالہ معاملے میں ریڈی سے پوچھ گچھ کی تھی۔اضافی پولیس کمشنر (جرائم) آلوک کمار نے اس کی اطلاع دی۔کمار نے بتایا کہ ریڈی ہفتہ کو مرکزی کرائم برانچ (سی سی بی) کے دفتر پہنچے تھے۔اتوار کی صبح تفتیش ختم ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سی سی بی نے اس معاملے میں ریڈی کے قابل اعتماد حامی علی خان کو بھی گرفتار کیا ہے۔مبینہ طور پر فرار چل رہے ریڈی اپنے وکلاء کے ساتھ پولیس کے سامنے پیش ہوئے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے خلاف جو الزام لگائے گئے ہیں وہ ’سیاسی سازش ‘کا حصہ ہیں۔کروڑوں روپے کے لین دین کے معاملے میں سی سی بی پولیس کو بدھ کے دن سے ہی ریڈی کی تلاش تھی۔یہ لین دین مبینہ طور پر ایک پونجی منصوبہ سے متعلق ہے۔سی سی بی کو خان کی بھی تلاش تھی۔خان نے امبدانت مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سید احمد فرید کو ای ڈی کی جانچ سے بچانے کے لئے اس کے ساتھ 20 کروڑ روپے کا مبینہ طور پر سودہ کیا تھا۔ فرید کی کمپنی امبدانت مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ پونجی منصوبہ میں مبینہ طور پر شامل تھی۔