اسرائیلی فوجی کے ادھیڑ عمر فلسطینی پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو جاری

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2017, 10:49 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس،24مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیل کی قابض سکیورٹی فورسز کے اہلکار مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں سے کس انداز میں انسانیت سوز سلوک کرتے ہیں اور انھیں کس طرح ہراساں کرتے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں،اس کی عکاسی کرتی ایک نئی ویڈیو جمعرات کے روز سامنے آئی ہے۔اس ویڈیو میں مقبوضہ بیت المقدس میں ایک شاہراہ کے کنارے ایک اسرائیلی سکیورٹی افسر نے ایک ادھیڑ عمر فلسطینی ٹرک ڈرائیور کو روک رکھا ہے۔اس کو کیوں روکا گیا ہے؟ یہ واضح نہیں ہوا لیکن اس ویڈیو میں اسرائیلی افسر اس بے یارو مددگار ڈرائیور کو سفاکانہ انداز میں سر میں ٹکر ماررہا ہے،ٹھڈے اور تھپڑ رسید کررہا ہے اور ساتھ ساتھ مْنھ سے گالیاں بھی بک رہا ہے۔
ایک مرحلے پر اس اسرائیلی افسر کو ٹرک ڈرائیور کو حرام زادہ اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی اولاد کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے۔یہ واقعہ مبینہ طور پر مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے وادی الجوز میں پیش آیا تھا۔بعض لوگوں نے اس اسرائیلی افسر کو روکنے کی کوشش کی تو وہ ان پر چڑھ دوڑا اور انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قابض اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں کسی فلسطینی کی اس طرح بے توقیری اور ہراساں کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ آئے دن ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی پولیس اہلکار یا فوجی گولیاں مار کر شہید کردیتے ہیں اور پھر وہ یہ من گھڑت کہانی بیان کردیتے ہیں کہ مقتول فلسطینی نے ان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔