مغربی کنارے میں مشتبہ فلسطینی عسکریت پسند ہلاک، اسرائیلی فورسز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th July 2017, 12:05 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ یروشلم،16جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک مشتبہ فلسطینی عسکریت پسند کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس فلسطینی کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس مشتبہ عسکریت پسند نے ہفتے کے روز دو مرتبہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس کے بیان کے مطابق اس عسکریت پسند کو گھیرے میں لے کر گرفتاری کی کوشش کی جا رہی تھی، جس پر اس کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس واقعے پر فلسطینی حکام کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔