اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں روزہ داروں پر وحشیانہ تشدد

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 27th June 2016, 4:17 PM | عالمی خبریں |

مقبوضہ بیت المقدس ،27جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مقبوضہ بیت المقدس سے العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ کل اتوار کو اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر وہاں پر اعتکاف میں بیٹھے روزرہ داروں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد افراد کو مسجد سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ فلسطینی نمازیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان تصادم اس وقت ہوا جب قابض فورسز نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کو یہودی آباد کاروں کے داخلے کے لیے کھول دیا۔اسرائیلی پولیس کی جانب سے یہودی آباد کاروں کو ماضی میں ماہ صیام کے آخری عشرے میں مسجد اقصیٰ میں داخلے سے روکا جاتا رہا ہے مگر ایسا پہلی بار ہوا ہے جب صہیونی فورسز نے خود یہودی شرپسندوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے کے لیے نہ صرف سیکیورٹی مہیا کی بلکہ احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر تشدد بھی کیا ہے۔اس موقع پر فلسطینی نمازیوں اور یہودی اشرار کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ اسرائیلی فورسز نے نمازیوں پر صوتی بم پھینکنے کے ساتھ ان پر دھاتی گولیوں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گیی جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔سوشل میڈیا پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ میں نمایوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کی ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی درندوں کے تشدد سے مسجد میں بیٹھے ایک معتکف کو لہو لہنا کردیا تھا۔درایں اثناء مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد پر فلسطین کے مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معتکفین پر اسرائیلی فوج کا تشدد اور مراکشی دروازے کو یہودیوں کے لیے کھولنے ماہ صیام میں مسجد اقصیٰ کے حوالے سے طے شدہ معاہدوں کو پامال کرنا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔