اسرائیل کی طرف سے لبنان کو ایک بار پھر دھمکیوں کا سلسلہ جاری

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 3rd November 2018, 6:36 PM | عالمی خبریں |

دبئی 3نومبر ( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز) اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر لبنان کے لیے دھمکیوں اور انتباہات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس مرتبہ یہ موقف فرانسیسی وساطت کار کے ذریعے سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے سلطنت عْمان کے ذریعے ایک دھمکی آمیز پیغام ایران تک پہنچایا ہے۔

پیغام میں تہران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لبنان کی سرزمین پر "ہدف کو درست طور پر نشانہ بنانے والے میزائل تیار کرنے کی کوشش سے باز رہے۔اس سے قبل گزشتہ پیر کے روز فرانسیسی صدر کے نمائندے اورلیان لا ڑفالے نے اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ سے ملاقات کی تھی۔ اسرائیلی عہدے دار نے فرانسیسی نمائندے سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری کو اْن کا پیغام پہنچا دیں۔پیغام میں کہا گیا تھا کہ لبنان کو حزب اللہ کے میزائلوں کے کارخانوں کا بحران ختم کرنا ہو گا بصورت دیگر اسرائیل خود اس کو حل کر لے گا۔ یہ ممکنہ فوجی کارروائی کی جانب اشارہ تھا۔اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ کے مطابق اْن کا ملک اس معاملے کے لیے سفارتی حلوں کو وضع کرنے کے حوالے سے انتظار کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو 11 نومبر کو پیرس میں فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر توقع ہے کہ وہ میزائلوں کے کارخانوں سے متعلق لبنان کے لیے اپنے انتباہی پیغام کو دْہرائیں گے۔اس سے قبل نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع ایوگڈور لیبرمین مذکورہ کارخانوں کے خلاف فوجی کارروائی کا عندیہ دے چکے ہیں۔ تاہم واضح رہے کہ اسرائیل نے 2006کے بعد سے لبنان میں بم باری نہیں کی ہے کیوں کہ یہ اقدام سرحد پر جنگ کا شعلہ بھڑکا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایس بی آئی برطانیہ میں قانونی جنگ میں ٹیکس دہندگان کا پیسہ برباد کر رہا ہے : مالیا 

مسائل میں گھرے شراب کاروباری وجے مالیا نے ایک بار پھر سے قرض لوٹانے کی پیشکش اپنی بات دہرانے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔ انہوں نے SBI پر بھارتی ٹیکس دہندگان کا پیسہ برطانیہ میں مقدمے پر برباد کرنے کا الزام لگایا۔ برطانیہ کے ہائی کورٹ نے 63 سالہ مالیا کے لندن کے بینک اکاؤنٹ ...

تھائی لینڈ میں نوجوان جرمن خاتون سیاح کا ریپ کے بعد قتل

تھائی لینڈ میں جرمنی سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان خاتون سیاح کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔ تھائی پولیس نے ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے اس چھبیس سالہ سیاح کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے پیر آٹھ اپریل کو ملنے والی جرمن ...

جنگ مسلط کردہ یمن میں ہیضہ کی وبا، ویکسین رسائی کی منتظر

جنگ زدہ ملک یمن میں ہیضے کی ہلاکت خیز وبا کئی ملین افراد کو متاثر کر چکی ہے لیکن اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو اب تک ادویات پہنچانے کی اجازت نہیں مل پائی۔یمن میں لاکھوں افراد ہیضے کے مرض میں مبتلا ہیں اور اب بھی ہر روز ہزاروں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ سن 2017 کے موسم گرما میں اقوام ...

بوئنگ 737 طیاروں کے سافٹ ویئر کو مزید بہتر بنانے کی منظوری

 امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے بوئنگ 737 میکس طیاروں کے سافٹ ویئر کو بہتر بنانے اور پائلٹوں کی تربیت میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رپورٹ مقامی میڈیا نے دی ہے۔ دو بڑے حادثوں کے بعد کئی ممالک نے ان طیاروں کی پرواز پر روک لگا دی ہے۔