اسرائیل کی وادی گولان میں شامی تنصیبات پر بمباری;صہیونی ریاست کا سرحد پار سے راکٹ حملوں کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | Published on 22nd April 2017, 8:03 PM | عالمی خبریں |

تل ابیب،22اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد وادی گولان میں سرکاری تنصیبات پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں شامی فوج کی متعدد تنصیبات تباہ ہو گئیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کی سرحد کے اندر سے تین ہاون راکٹ داغے گئے جن کے جواب میں شامی فوج کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔بیت المقدس میں ’العربیہ‘ کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیل کے زیر تسلط وادی گولان میں تین ہاون راکٹ گرنے کی اطلاعات ہیں تاہم ان میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم ان راکٹ حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے میں خطرے کے سائرن بجانا شروع کر دیے تھے۔
ادھر دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے سرحد پرکسی بھی قسم کی کشیدگی کی ذمہ داری اسد رجیم پر عاید کی ہے اور کہا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ اسرائیل کے زیر انتظام علاقوں میں گرنے والے راکٹ غلطی سے داغے گئے ہوں۔ یہ راکٹ شام میں متحارب گروپوں کیایک دوسرے پر حملوں کے لیے ہو سکتے ہیں مگر وہ غلطی سے اسرائیل میں آ گرے۔خیال رہے کہ اس نے سن 1967ء کی چھ روزہ عرب۔ اسرائیل جنگ کے دوران شام کے وادی اردن کا 1200 مربع کلومیٹر کا علاقہ چھین لیا تھا۔ سنہ 1981ء میں صہیونی ریاست سے اسرائیل میں ضم کر لیا تھا۔ وادی گولان کا 512 مربع کلومیٹر کا علاقہ شام کے پاس بچا ہے۔ عالمی سطح پر اسرائیل کے زیر قبضہ وادی گولان کو متنازع سمجھا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔