اسرائیلی زندانوں میں عمر قید کے سزا یافتہ فلسطینیوں کی تعداد 513 ہوگئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2018, 12:17 PM | عالمی خبریں |

غزہ23جولائی(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے کہا ہے کہ دو روز قبل اسرائیل کی ایک عدالت نے دو فلسطینیوں کو تا حیات عمر قید کی سزا سنائی جس کے بعد عمر قید کے سزا یافتہ فلسطینیوں کی تعداد 513 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دو دن قبل اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیر حراست دو فلسطینیوں محمد یوسف ابو الرب اور 21 سالہ یوسف خالد کمیل کو تا حیات عمر قید کی سزا سنائی، جس کے بعد عمر قید کے سزا یافتہ فلسطینیوں کی تعداد پانچ سو تیرہ ہوگئی ہے۔ مذکورہ دونوں فلسطینیوں پر سنہ1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک یہودی آباد کو قتل کرنے الزام عاید کیاگیا ہے۔ انسانی حقوق کے مندوب ریاض الاشقر نے بتایا کہ اسرائیل کی عوفر فوجی عدالت نے رواں سال کے دوران اب تک تین فلسطینیوں کو عمر قید کی سزائیں سنائیں۔ رواں سال عمر قید کی سزا پانے والے تیسرے فلسطینی کی شناخت 22 سالہ محمد سامی العزہ کے نام سے کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔