مودی نے کیوں نہیں کی ایک بھی پریس کانفرنس ، امت شاہ کا ٹال مٹول، کانگریس نے کہا،مودی اورامت شاہ جواب دہی سے اوپرنہیں،پریس کی توہین نہ کریں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th December 2018, 8:51 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی8دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نے ساڑھے چار سال میں ایک بھی پریس کانفرنس نہیں کی، کیوں؟ اس سوال پر بی جے پی صدر امت شاہ جب براہ راست جواب دینے کے بجائے ٹال مٹول کرنے لگے تو کانگریس نے پھرسوال کیاکہ کیا مودی اور شاہ خود کو احتساب سے اوپرمانتے ہیں؟۔

کانگریس صدر راہل گاندھی کے اٹھائے اس سوال پر کہ مودی نے اب تک ایک بھی پریس کانفرنس کیوں نہیں کی، بی جے پی صدر نے پہلے تو اس سوال کو ٹالنے کی کوشش کی، اس کے بعد کہا کہ بی جے پی کے ترجمان سبت پاترا اس کاجواب دیں گے۔ یہ واقعہ بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں ہوئی پریس کانفرنس کاہے۔جب صحافی نے اس بارے میں اصرارپوچھاتوامت شاہ نے کہاہے کہ جواب دیا جائے گا۔جواب پارٹی کی جانب سے دیا جائے گا، آپ کیوں فکر کر رہے ہیں؟۔

اس معاملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے امت شاہ پر ’’ہندوستانی جمہوریت اور پریس کی آزادی کی توہین کرنے‘‘ کا الزام لگایا۔رندیپ سرجیوالا نے کہاہے کہ کیا شاہ کو لگتا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں ہے اوروزیر اعظم کو قانون کی حکمرانی کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا یا حکومت کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کے الزامات پر سوال نہیں کیا جا سکتا؟ ۔

کانگریسی لیڈر نے کہا کہ شاہ کا بیان میڈیا کے سوالات پوچھنے کے حق کی توہین ہے اوریہ مودی حکومت کے ’’آمرانہ رویہ‘‘ کی وضاحت کرتاہے۔رندیپ سرجیوالا نے کہاہے کہ کیا شاہ سوچتے ہیں کہ وزیر اعظم کومیڈیا کو خطاب نہیں کرنے کے بارے میں پوچھا جانا ہتک عزتی ہے یا خراب ہے؟ اقتدار کا تکبر اتنا زیادہ ہو گیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو جمہوریت، احتساب اور بھارت کے تئیں جوابدہی سے اوپرسمجھنے لگے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...