عراق:نقل مکانی کرنے والے 48شہری داعش کے ہاتھوں قتل

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 27th August 2016, 3:41 PM | عالمی خبریں |

بغداد،27اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گذشتہ روز کرکوک شہر میں حویجہ کے علاقے سے نقل مکانی کرنے والے 48شہریوں کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ داعش کے جنگجوؤں نے پکڑ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ حویجہ کے مقام سے درجنوں شہری نقل مکانی کرکے عراقی فوج کے زیرکنٹرول علاقوں میں منتقل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ داعشی جنگجوؤں نے انہیں گھیرے میں لے لیا اور گولیاں مار کر انہیں قتل کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکوک میں حالیہ ایام میں داعشی جنگجو 250شہریوں کو نقل مکانی کی کوشش کے دوران قتل کرچکے ہیں جب کہ اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق داعش نے فرار کی کوشش کرنے والے تین ہزار شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
قبل ازیں داعش نے حویجہ شہر میں داخل ہوکر دسیوں شہریوں کو قتل کردیا تھا۔ داعش کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے دوسروں کوبھی علاقہ چھوڑنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔چند روز پیشتر حویجہ سیکرکوک کی طرف نقل مکانی کرنے والے تین ہزار شہریوں کو داعش نے یرغمال بنا لیا تھا۔ بعد ازاں ان میں سے 12افراد کے سر قلم کردیے تھے۔عراق میں انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق داعش کے 100سے 120جنگجوؤں نے حویجہ کے تین ہزار سے زاید شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جنہیں جنگجو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ انسانی حقوق کی رصدگاہ کے مطابق یرغمالیوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ داعش نے یرغمال بنائے گئے دسیوں افراد کو قتل کردیا ہے۔ ان میں سے چھ افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ بغداد سے شمال کی سمت میں 240کلو میٹرکی مسافت پر واقع کرکوک شہر کے بیشتر علاقے دولت اسلامیہ داعش کے قبضے میں ہیں جہاں جنگجوؤں نے مقامی آبادی کے انخلاء پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔ شمالی عراق کے نینویٰ صوبے اور اس کے مرکزی شہر موصل کی طرف عراقی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔ دریائے دجلہ کے کنارے عراقی فوج نے کئی علاقے داعش کے قبضے سے چھڑا نے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔