عراقی عوام فلوجہ کی فتح کا جشن منائیں:العبادی

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 27th June 2016, 4:11 PM | عالمی خبریں |

بغداد،27جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ملک کے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ دولتِ اسلامیہ "داعش" کے قبضے سے فلوجہ شہر کی آزادی پر جشن منائیں۔ان کا یہ بیان عراقی فوج کی جانب سے بغداد سے 50کلومیٹر دور فلوجہ شہر کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے کیاعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔سرکاری ٹی وی پر وزیراعظم کی ایک ویڈیو میں فلوجہ کے مرکزی ہسپتال کے باہر عراقی جھنڈا لہراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ آج ہمارے فوجی دستوں نے فلوجہ کو آزاد کروا لیا ہے اور موصل میں بھی اس وقت لڑائی جاری ہے۔العبادی کا کہنا تھا کہ میں تمام عراقی شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آج کی فتح کا جشن منائیں۔ آج ہم نے فلوجہ سے داعش کو شکست دیتے ہوئے شہر کو ایک بار پھر عراق میں شامل کرلیا ہے۔ اس لیے آج کا دن فتح کا جشن منانے کا دن ہے۔ یہ جشن پوری قوم کو ہر مقام پر منانا چاہیے۔العبادی کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ داعش کہلوانے والی تنظیم کے خلاف ہماری جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ اس وقت ہم موصل کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جس طرح ہم نے فلوجہ کی فتح کے بعد یہاں پر عراق کا پرچم لہرا دیا ہے۔ اسی طرح جلد ہی موصل پر بھی عراق کا پرچم لہرایا جائے گا۔ادھر گذشتہ روز عراقی فوج نے فلوجہ شہر کی الجولان کالونی بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔خیال رہے کہ عراقی فورسز نے فلوجہ میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز 23مئی کو کیا تھا۔ اس سے قبل سنہ 2014ء کے اوائل میں داعش نے فلوکہ اور شمالی عراق کے کئی دوسرے شہروں پر نہایت تیزی کے ساتھ قبضہ کرلیا تھا۔ اس وقت بھی شمالی عراق کے کئی شہر بالخصوص موصل داعش کے جنگجوؤں کے قبضے میں ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔