بحری جہازوں کی ٹکر کے بعد عراقی جہاز سمندر میں ڈوب گیا، 21 میں دس لوگوں کو بچانے کی خبر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2017, 11:23 AM | عالمی خبریں |

بغداد،20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)علاقائی پانیوں میں عراق اور ایک دوسرے ملک کے دو بحری جہازوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں عراقی بحری جہاز مکمل طور پر سمندر میں ڈوب گیا۔ اس جہاز پر کم سے کم 21سیلر سوار تھے۔عراق کے سرکاری ٹی وی  پر ہفتے کی شام نشر کی گئی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ عراق اور جمہوریہ سینٹ وینسینٹ کے جہازوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں عراقی جہاز مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔وزارت برائے ٹرانسپورٹ عراق کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے المسبار اور جمہوریہ سینٹ وینسینٹ کا علم لہرانے والے رویال ارسنل کے درمیان یہ المناک تصادم علاقائی پانیوں میں گذشتہ روز ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی بحری جہاز پر 21سیلر سوار تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری آپریشن میں 10افراد کو زندہ بچا لیا ہے جب کہ 4افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ مخالف سمت سے آنے والے جہاز کی ٹکر سے عراقی جہاز مکمل طور پر سمندر میں غرق ہو گیا تاہم حادثے کا شکار ہونے والے دوسرے جہاز کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔