عراقی پارلیمان کا شراب پر پابندی کے حق میں فیصلہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2016, 11:40 AM | عالمی خبریں |

بغداد،23؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عراق کی پارلیمان نے شراب بنانے، فروخت اور درآمد کرنے پر پابندی لگانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔شراب پر پابندی کے حامیوں نے ملک کے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کی دستیابی اسلام کے منافی ہے اس لیے یہ غیر قانونی ہے۔خیال رہے کہ عراق کا آئین ایسے کسی قانون کو نافذ کرنے پر روک لگاتا ہے جو اسلام کے قوانین کے خلاف ہے۔تاہم مخالفین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے اقلیتوں بطور خاص مسیحی برادری کی مذہبی آزادی کے حقوق متاثر ہوتے ہیں جس کی آئین ضمانت دیتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اس حیران کن فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل کریں گے۔ایک افسر نے بتایا کہ پابندی کو لگانے کا فیصلہ قدامت پسندوں کی جانب سے بالکل آخر میں لیا گیا تھا۔صدام حسین کی حکومت کے زوال کے بعد سے اس عمل کو اسلامی اصولوں کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جا رہا تھا اور اس پر تنقید کی جا رہی تھی اور اس کے ساتھ بغداد شہر میں شراب کی دکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ہر چند کہ شراب عراق کے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں بہت آسانی سے دستیاب نہیں ہے تاہم نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ سینکڑوں چھوٹی دکانوں اور بارازوں میں نسبتاً زیادہ وسیع پیمانے پر پی جاتی ہے۔پابندی کے حق میں ووٹ دینے والے رکن پارلیمان عمار طوما نے کہا یہ یہ حق بہ جانب ہے کیونکہ آئین کہتا ہے کہ کوئی بھی قانون جو اسلام کے اصولوں کے منافی ہو اسے نافذ نہیں کیا جا سکتا۔خیال رہے کہ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل کو نام نہاد شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ کے قبضے سے چھڑانے کے لیے جنگ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔