عراقی فوج نے کرکوک کے جنوب میں کردستان کا پرچم اْتار دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th October 2017, 7:48 PM | عالمی خبریں |

بغداد،14؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عراقی فوجی ذریعے کے مطابق عراقی فوج نے کرکوک صوبے کے جنوب میں کردستان کا پرچم ہٹا کر اس کی جگہ عراقی پرچم لہرا دیا ہے۔مذکورہ ذریعے نے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ عراقی فوج کردستان کی حدود سے باہر پیشمرگہ فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں میں از سر نو تعیناتی کے منصوبے کے سلسلے میں اس علاقے میں داخل ہوئی۔شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کے نمایاں ترین گروپ بدر تنظیم کے کمانڈر نے اپنے بیان میں پیشمرگہ فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اْن علاقوں سے نکل جائے جہاں پیش مرگہ نے عراقی فوج کے استثنائی حالات کے سبب قبضہ کر لیا تھا۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ امریکا عراقی اور کْرد حکام کے درمیان کرکوک کے حوالے سے کشیدگی اور تناؤ کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے اور اس کو بڑھنے سے روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔میٹس نے عراقی حکام پر زور دیا کہ وہ داعش تنظیم کے خلاف لڑائی پر توجہ مرکوز رکھیں۔ ان کے مطابق عراقی اور کْرد فورسز کے درمیان کسی بھی نوعیت کی لڑائی سے داعش کے جنگجوؤں کو خود کو منظم کرنے کا موقع مل جائے گا۔

اس سے قبل جمعے کے روز سکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پیشمرگہ فورسز نے کرکوک کے گرد اپنی دفاعی لائن کو دو کلو میٹر پیچھے بْلا لیا جس کا مقصد نزدیک موجود عراقی فورسز کے ساتھ کسی بھی تصادم کے امکان کو کم کرنا تھا۔ تاہم پیشمرگہ فورسز کے کمانڈر جنرل سیروان البارزانی نے باور کرایا کہ وہ کرکوک سے نہیں نکلیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔