عراق میں مصالحت کا منصوبہ اہل تشیع کے اختلافات کی نظر ہو گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2016, 11:56 AM | عالمی خبریں |

بغداد،10/دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)عراقی پارلیمنٹ میں شیعہ جماعتوں پر مشتمل قومی اتحاد ملکی بحران حل کے کسے فارمولے پر پہنچنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ شیعہ جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات سے معاملات کٹھائی کا شکار ہوتا نظر آ رہے ہیں۔بحران حل کے لئے شیعہ اتحاد کے سربراہ عمار الحکیم کا پیش کردہ منصوبہ نوری المالکی کی قیادت میں سرگرم سیٹ آف لاء نامی سیاسی اتحاد نے یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ ایسے گروہوں کے ساتھ کسی قسم کا سیاسی تصفیہ خارج از امکان ہے کہ جو حالیہ فتنے اور بحران کا باعث رہے ہوں۔ یہ لوگ میری حکومت کے خلاف عراق کے سنی اکثریتی شہروں میں دھرنے دیتے رہے ہیں، ان سے میں کیونکر ہاتھ ملا لوں۔نوری المالکی نے دوسری جانب اہل سنت پر اپنا غصہ نکالتے ہوئے نیشل گارڈ کی تشکیل سے متعلق یونین آف فورسز نامی سنی اتحاد کا پیش کردہ مسودہ بھی مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ عراق کی تقسیم کی راہ ہموار کرے گا۔ادھر الصدری پارٹی کے سربراہ مقتدی الصدر نے دستاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کے نائب کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت مصالحتی منصوبے میں بہتری سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔ یونین آف فورسز کا کہنا ہے مجوزہ منصوبے میں ایسی ترامیم ضروری ہیں کہ جن سے حقیقی مصالحت کا پتا چلتا ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔