شام میں ایرانی فوج کا قائد باسیج ملیشیا کا نیا سربراہ مقرر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2016, 12:13 PM | عالمی خبریں |

تہران،10/دسمبر(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا)ایران میں پاسداران انقلاب کی باسیج ملیشیا کے سربراہ کی تبدیلی کی خبر کو سرکاری اور نجی ذرائع ابلاغ نے غیرمعمولی کوریج دی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق باسیج ملیشیا کے نئے سربراہ بریگیڈییر غلام حسین غیب پرور پاسداران انقلاب کے اہم فوجی عہدیدار ہیں جو شام میں موجود ایرانی فورسز کی کمان کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ نے باسیج ملیشیا کے سربراہ میجر جنرل محمد رضا نقدی کو طلباء اور شہریوں کے احتجاج کے بعد عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ یہ ذمہ داری شام میں خدمات انجام دینے والے بریگیڈٰیئر غلام حسین غیب پرور کو سونپی گئی تھی۔ محمد رضا نقدی گذشتہ نو سال سے باسیج ملیشیا کے سربراہ تھے۔ ان پر ایران میں پرامن مظاہروں کو طاقت کے ذریعے کچلنے سمیت شہریوں کے خلاف وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

ایرانی میڈیاکے مطابق باسیج ملیشیا کے نو منتخب سربراہ غلام حسین غیب پرور کو ایرانی آرمی چیف جنرل محمد علی جعفری نے اکتوبر 2015ء کو شام میں موجود ایرانی فورسز کا چیف مقرر کیا تھا۔ غیب پرور کی شام میں تقرری اس وقت کی گئی تھی جب 8اکتوبر 2015ء کو حلب میں لڑائی کے دوران ایرانی فوج کے شام میں سربراہ جنرل حسین ہمدانی ہلاک ہوگئے تھے۔غیب پرور کو شمالی شام کے شہر حلب میں قائم پاسداران انقلاب کے فوجی اڈے حسین فورسز کا انچارج مقرر کیا کیا گیا تھا۔ غیب پرور ایران میں فارس گورنری میں فجر فیلق کی گیارہ سال تک کمان سنھبالی۔ ماضی میں وہ پاسداران انقلاب کی بری فوج کی ٹریننگ کے امور میں بھی معاونت کرچکے ہیں۔

بریگیڈیئر غلام حسین پرور کا شمار ایران کے سخت گیر فوجی افسروں میں ہوتا ہے اور وہ ایرانی اپوزیشن، اصلاح پسندوں، طلباء اور سبز انقلاب تحریک کے خلاف سخت موقف کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اصلاح پسندوں کے حوالے سے غلام حسین غیب پرور کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں جن میں وہ مخالفین کونجس سیاسی ایجنٹ اور خائن قرار دے چکے ہیں۔غلام حسین غیب پرور کا انتخاب حال ہی میں ایران میں جامعات کے طلباء کی جانب سے باسیج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے بعد کیا گیا ہے۔ سبکدوش ہونے والے باسیج سربراہ محمد رضا نقدی بھی اپوزیشن کے خلاف طاقت کے وحشیانہ حربوں کے استعمال اور طلباء کو دبانے میں ملوث رہے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔