ایرانی اسکولوں میں انگریزی پڑھانے پر پابندی ، مغربی میڈیا کا ملا پروپیگنڈہ کا ایشو 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th January 2018, 11:50 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد 8جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ایران میں حکومت نے نجی اور سرکاری پرائمری اسکولوں میں انگریزی زبان کی تدریس پر پابندی عائد کردی ہے۔ایران کی ہائی ایجوکیشن کونسل کے سربراہ مہدی نوید ادھم نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پابندی کی تصدیق کی ہے۔مہدی نوید نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی پرائمری اسکولوں کے نصاب میں انگریزی کا مضمون ایرانی قوانین اور قواعد کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائمری تعلیم کے دوران طلبہ کو ایرانی ثقافت سے روشناس کرایا جاتا ہے اور غیر ملکی زبان کی تدریس اس مقصد کے حصول میں حائل ہوتی ہے۔ایران کے قدامت پسند مذہبی حلقے ماضی میں اسکولوں میں انگریزی کی تعلیم کی مخالفت کرتے رہے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ابتدائی عمر میں انگریزی کی تدریس سے مغرب کی تہذیبی یلغار کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت آللہ علی خامنہ ای بھی ماضی میں اسکولوں میں انگریزی کی تدریس پر خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔دو سال قبل اساتذہ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا تھا کہ وہ کسی غیر ملکی زبان کی تدریس کے خلاف نہیں لیکن غیر ملکی زبانیں پڑھانے سے ایران میں اور بچوں اور نوجوانوں میں غیر ملکی ثقافت کو ترویج ملتی ہے۔ایران میں انگریزی زبان کی تدریس عموماً مڈل اسکولوں میں ہوتی ہے جہاں پڑھنے والوں بچوں کی عمر 12 سے 14 سال کے درمیان ہوتی ہے۔لیکن بعض پرائمری اسکولوں میں بھی انگریزی بطور مضمون پڑھایا جارہا ہے جب کہ متمول گھرانوں کے بچے کم عمری میں ہی انگریزی سیکھنے کے لیے نجی اداروں کا رخ کرتے ہیں۔ایرانی حکومت نے یہ اعلان ایسے وقت کیا ہے جب گزشتہ ہفتے ہی اس کے خلاف ملک بھر میں شدید مظاہرے ہوئے تھے جو کئی مقامات پر پرتشدد کی صورت اختیار کرگئے تھے۔ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان ملک گیر مظاہروں میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 22 افراد ہوئے تھے جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ایران کی فوج ’پاسدارانِ انقلاب‘ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان مظاہروں کے پیچھے غیر ملکی طاقتوں اور ایران کے دشمنوں کا ہاتھ تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔