ایران فرقہ واریت پھیلانے اور قبضے کیلیے کوشاں ہے: الجبیر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2018, 12:25 PM | عالمی خبریں |

دبئی 16 اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے الظہران میں منعقدہ عرب سربرا کانفرنس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران ایک مافیا ہے جو خطے میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر عرب ملکوں پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے شام کے تنازع کا منصفانہ اور سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب شام کے تنازع کا سیاسی حل چاہتا ہے۔ اس کے لیے بہتر حل پہلے جنیوا اجلاس میں طے کردہ اصول مثال حل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں قبضیاور توسیع پسندی کے لیے فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔الجبیر نے کہا کہ عرب سربراہ کانفرنس میں حوثی دہشت گردوں کے سعودی عرب پر حملوں کی کھل کر مذمت کی گئی ہے۔عرب سربراہ اجلاس میں تہران کی جانب سے عرب ممالک کیامور میں مداخلت اور حوثی باغیوں کی مدد کی بھی مذمت کی گئی۔ کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایران عرب ممالک سے نکل جائے اور اچھا پڑوسی ہونے کا ثبوت مہیا کرے۔الجبیر نے بتایا کہ عرب سربراہ اجلاس میں عرب اقوام کی سلامتی کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اور حکمت عملی وضع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں عادل الجبیر نے بتایا کہ آئندہ ہونے والے عرب سربراہ کانفرنس کی میزبانی لبنان کرے گا اور اس کانفرنس میں اقتصادی امور پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے قطر کی طرف سے خود کو خلیجی دھارے سے باہر نکالنے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ قطر کو دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے انتہا پسندوں کی مدد ترک کرنے کے اپنے وعدے پورے کرنے چاہئے ۔ایک سوال کے جواب میں الجبیرنے کہا کہ عرب سربراہ کانفرنس کا انعقاد علاقائی تنازعات سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ یہ اجلاس معمول کا حصہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔