ایران کی جانب سے شام میں باغیوں کے خلاف میزائل حملے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st October 2018, 4:00 PM | عالمی خبریں |

تہران / لندن یکم اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ایرانی کی جانب سے مشرقی شام میں عسکریت پسندوں کو میزائل حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کا الزام ہے کہ یہ عسکریت پسند گزشتہ ہفتے ایران  میں ایک عسکری پریڈ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ملوث تھے۔ ایرانی انقلابی گارڈز کے خبررساں ادارے سپاہ نیوز کی جانب سے پیر کے روز بتایا گیا ہے کہ مغربی ایران سے چھ میزائل مشرقی شامی علاقے البوکمال پر داغے گئے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف اس کارروائی میں میزائلوں کے علاوہ بمبار ڈرونز کا بھی استعمال کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انقلابی گارڈز کی پریڈ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ کے علاوہ ایرانی نسل عرب علیحدگی پسند تحریک نے قبول کی تھی، تاہم دونوں تنظمیوں کی جانب سے اپنے ان دعووں کے حق میں شواہد پیش نہیں کیے گئے تھے۔ انقلابی گارڈز کے مطابق مغربی ایرانی علاقے سے چھ میزائل شام کی جانب داغے گئے، جب کہ اس دوران ڈرونز نے بھی عسکریت پسندوں کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا۔22 ستمبر کو ایرانی شہر اہواز میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اس وقت 25 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جب وہاں سن 1980 سے 1988 تک جاری رہنے والی ایران عراق جنگ کی یاد میں ایک پریڈ جاری تھی اور بہت سے لوگ یہ پریڈ دیکھنے کے لیے پنڈال میں موجود تھے۔ اس واقعے میں 12 انقلابی گارڈز بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس واقعے کے بعد الزام عائد کیا تھا کہ اہواز شہر میں ہونے والے حملے کے لیے سرمایہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے اس بیان میں اس عزم کا اظہار بھی کیا تھا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو ’سخت سزا‘ دی جائے گی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اس ایرانی الزام کو مسترد کر چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔