برطانیہ: حجاب پر پابندی عائد کرنے والی پرنسپل کو سوشل میڈیا نے بتایا ہٹلر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th January 2018, 1:04 PM | عالمی خبریں |

لندن، 29جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) برطانیہ کے ایک سرکاری اسکول کی ہند نڑاد پرنسپل نے کم عمر کی طالبات کے حجاب پہننے پر روک لگانے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر ہٹلر قرار دیا گیا ہے۔ مشرقی لندن کے نیوہوم واقع سینٹ اسٹیفنز اسکول کی پرنسپل نینا لال کو زبردست تنقید کے بعد اس ماہ کے آغاز میں اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے 8 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے حجاب پہنے پر پابندی لگا دی تھی۔اس ہفتے کے آخر میں سوشل میڈیا پر نشر ہوئے ایک ویڈیو میں نینا کو جرمنی کے تاناشاہ ایڈولف ہٹلر اور اسکول کے آپریشن منڈل کے سابق صدر کو روسی ڈکٹیٹر ہٹلر اور انتظامیہ کے دیگر ارکان کو ہٹلر کے معاونین کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔اسکول کے بورڈ آف گورنرز کے ایک رکن نے بتایاکہ یہ بہت اچھا اسکول ہے۔ نینا بہت اچھی پرنسپل ہیں۔ پیر کے روز والدین اور اسکول کے مینجمنٹ کے درمیان ہوئی ملاقات میں لیبر پارٹی کے مقامی ایم پی اسٹیفن ٹمس نے بھی شرکت کی۔ نینا کو اس میں معافی مانگنے کے لئے کہا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔