امریکی وزیر دفاع کا ہندوستانی دورہ، افغانستان اہم موضوع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th September 2017, 10:33 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،24؍ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)امریکا کے وزیر دفاع پیر پچیس ستمبر کو بھارت پہنچ رہے ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ بھارت کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ امریکی ساختہ ایف سولہ جنگی طیارے خریدنے کی حامی بھرے۔امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس کے بھارتی دورے کے حوالے سے پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک عالمی منظر پر اہم شراکت دار ہیں اور ان کے مفادات کی وسعت جنوبی ایشیائی حدود تک محدود نہیں بلکہ یہ اس خطے کی جغرافیائی حدوں سے باہر تک پھیلے ہوئے ہیں۔ جیمز میٹس پیر پچیس ستمبر کی شام میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچیں گے۔جیمز میٹس نئی دہلی میں قیام کے دوران بھارتی وز یراعظم نریندر مودی اور خاتون وزیر دفاع نرملا سیتا رامن کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں جنوبی ایشیائی سکیورٹی کی مجموعی صورت حال کے تناظر میں افغانستان کو درپیش سلامتی کے چیلنجز کے موضوع کو فوقیت حاصل رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ سن 2016 سے امریکا نے بھارت کو اپنا ’میجر ڈیفنس پارٹنر‘ قرار دے رکھا ہے۔ دونوں ملکوں کے لیڈروں کے درمیان تواتر کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کے درمیان رواں برس جون میں ایک میٹنگ ہو چکی ہے۔ یہ ملاقات بھارتی وزیراعظم کے امریکی دورے کے دوران ہوئی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے ساتھ عسکری تعلقات میں فروغ کے متمنی ہیں اور اْن کا خیال ہے کہ علاقائی امن و استحکام میں بھارت کا کردار اہم ہے۔ وہ امریکی اسلحے کی فروخت کے لیے بھارت کو ایک اہم خریدار ملک بھی تصور کرتے ہیں۔ اس باعث امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع بھارت کو اس دورے میں قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ کم از کم 70 ایف سولہ لڑاکا طیارے خریدنے کی حامی بھرے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ پندرہ بلین ڈالر کی ڈیل امریکی ڈیفنس سیکٹر کے لیے انتہائی اہم ہو گی۔امریکا بھارت اسٹرٹیجک پارٹنرشپ فورم کے صدر مکیش اگہی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت دفاعی تعاون کو سب سے زیادہ وقعت دیتی ہیاور اس کی وجہ نازک عالمی سکیورٹی صورت حال ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ بھارت اور امریکا افغانستان کی جنگ زدہ صورت حال پر بھی تشویش رکھتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔