ہندوستان ،روانڈا کے درمیان معاہدے پردستخط، ہائی کمیشن جلد کھولنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th July 2018, 1:38 AM | عالمی خبریں |

کیگالی:24/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور روانڈا کے درمیان کئی اہم معاہدے پردستخط ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس افریقی ملک میں جلد ہی ہندوستانی ہائی کمیشن کھولے جانے کا اعلان کیا ہے۔مسٹر مودی تین افریقی ممالک کے دورے پر پیر کی شام یہاں پہنچے اور اس کے ساتھ ہی روانڈا کا دورہ کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی وزیر اعظم بن گئے. دونوں ممالک نے چرم اور اس سیمتعلق زرعی تحقیق کے میدان میں معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان وفدسطح کے مذاکرات کے دوران ہندوستان نے کیگالی میں اسپیشل اکنامک زون اور تین زرعی منصوبوں کے لئے 20 کروڑ ڈالر قرض دینے کی پیشکش کی۔ہندوستان کئی انڈسٹریل پارک کے فروغ اور روانڈا میں کیگالی اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) کے لیے 10 کروڑ ڈالر اور زراعت کے لئے 10 کروڑ ڈالر کے لیے روانڈا کو قرض دے گا۔مسٹر مودی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیگالی میں جلد ہی ہندوستانی ہائی کمیشن کھولے جانے کا اعلان کیا. انہوں نے کہا کہ ہندوستان جلد ہی روانڈا میں اپنا ہائی کمیشن کھولے گا جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا راستہ ہموار ہو گا بلکہ دونوں ممالک کی حکومتوں کو پاسپورٹ اور ویزا سے متعلق کام کاج کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ روانڈا کی اقتصادی ترقی کے سفر میں اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہنا ہندوستان کے لئے فخر کی بات ہے. اس ملک کی ترقی کے سفر میں ہندوستان کی مدد برقرار رہے گی۔روانڈا کے وزیر اعظم پال کامگا نے کہا کہ مسٹر مودی کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون میں سنگ میل ثابت ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔