یمن:خفیہ جیلوں میں امریکا اور یو اے ای کا تشدد اور تفتیش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th June 2017, 11:48 AM | عالمی خبریں |

صنعاء،23؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی یمن میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کی تلاش میں سینکڑوں یمنیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان افراد کو پوچھ گچھ کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ القاعدہ کی یمن میں ذیلی شاخ AQAPکے ارکان کی تلاش میں سینکڑوں مقامی باشندوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ افراد خفیہ جیلوں کے ایک منظم نیٹ ورک میں قید ہیں۔ ان یمنی باشندوں سے پوچھ گچھ تو امریکی کرتے ہیں لیکن تشدد کا عمل متحدہ عرب امارات کے فوجی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے تناظر میں بدھ اکیس جون کو سینئر امریکی دفاعی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ بعض یمنی جیلوں میں امریکی حکام یمنی قیدیوں سے القاعدہ سے متعلق بنیادی معلومات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے جنوبی یمن میں کم از کم اٹھارہ خفیہ قید خانوں کی نشاندہی کی ہے۔ ان قید خانوں کا انتظام متحدہ عرب امارات یا یمنی فوجیوں کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ قید خانے مرکزی آبادی والے علاقوں سے ہٹ کر قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے بعض فوجی بیرکوں، بحیرہ احمر کے بندرگاہی علاقے اور ہوائی اڈوں کے قریبی مکانات میں بنائے گئے ہیں۔ یمنی قیدیوں کے لیے کچھ ایسے قید خانے اریٹیریا کے علاقے میں بھی قائم ہیں۔

کئی امریکی دفاعی اہلکاروں نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا کہ امریکی فورسز کے اہلکار بھی قیدیوں سے معلومات حاصل کرنے کے عمل شریک ہیں۔ قیدیوں پر تشدد کے حوالے سے چھان بین میں مصروف امریکی فوجیوں کا کہنا ہے کہ ٹارچر کے حوالے سے سامنے آنے والے بیانات غلط اطلاعلات پر مبنی ہیں اور جو بھی صورت حال ہے، وہ اُس پر مطمئن ہیں۔

معلومات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی محکمہء دفاع کی چیف ترجمان ڈینا وائٹ کا کہنا ہے کہ یمن میں امریکی فورسز اعلٰی پیشہ ورانہ اقدار اور اصولوں کا احترام کرتی ہیں اور انسانی حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کی رپورٹ پر سخت قدم اٹھایا جائے گا۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی اے پی کی رپورٹ کے مندرجات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی یمن میں اُس کی فوج کی نگرانی میں کوئی خفیہ قید خانہ نہیں اور اسی باعث ٹارچر کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔