ٹرمپ کی صدارت کا پہلا دن:فنکاروں سمیت لاکھوں خواتین کا سڑکوں پر احتجاج

Source: S.O. News Service | By Muhaimin Sada | Published on 22nd January 2017, 5:56 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،22جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں لاکھوں خواتین نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اور عورتوں کے حقوق اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبوں کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرے کے قائدین کا کہنا تھا کہ دیوار بنانے سے کام نہیں چلے گا۔وہ صدر ٹرمپ کے ان تبصروں کی جانب اشارہ کر رہی تھیں ، جو انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی تارکین وطن کی آمد روکنے کے لیے امریکہ اور میکسیکو کی مشترکہ سرحد پر دیوار کھڑی کرنے سے متعلق کیے تھے۔

مسٹر ٹرمپ یہ بھی کہتے رہے کہ دیوار کی تعمیر کے اخراجات میکسیکو کی حکومت کو برداشت کرنے ہوں گے۔ہفتے کے روز مظاہرہ کرنے والی کئی خواتین نے گلابی ہیٹ پہنے ہوئے تھے اور انہوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ سماجی حقوق اہم ہیں اور ہماری برہمی جائز ہے۔
اس مظاہرے میں ان خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی جن کیخاندان دوسرے ملکوں سے نقل مکانی کرنے کے بعد امریکہ میں آباد ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تارکین وطن بننے کے بعد نظر انداز کی جانے والی قوم بننانہیں چاہتیں۔

ہزاروں خواتین مظاہروں کے لییواشنگٹن کی معروف شاہراہ انڈی پینڈنس ایونیو پر جمع ہوئیں۔ ایک روز پہلے اس مقام سے کچھ فاصلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والی خواتین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ اس احتجاج میں شامل افراد کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ جائے گی۔ان کا احتجاج صدر ٹرمپ کے ان بیانات اور تبصروں کے خلاف ہے جو وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران خواتین اور تارکین وطن اور سماجی حقوق سے منسلک معاملات کے بارے میں کرتے رہے ہیں۔

احتجاج میں شرکت کے لیے امریکہ بھر سے لوگ واشنگٹن آئے ہیں۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہفتے کے روز شہر میں باہر سے آنے والی 1800بسوں کو پارک کرنے کی اجازت دی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ صرف بسوں پر آنے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔منتظمین کا کہنا ہے یہ مظاہرے صرف واشنگٹن تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ امریکہ کے کئی شہروں سمیت دوسرے ملکوں میں بھی کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے 673مظاہرے ترتیب دیے گئے ہیں جو نیویارک، سان فرانسسکو، لندن، برلن، نیروبی اور سڈنی سمیت کئی شہروں میں کیے جا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔