عمران خان آئندہ ہفتے دوبارہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 20th October 2018, 9:49 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد20اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والی ایک بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتے سعودی عرب جائیں گے۔پاکستان کے دفترِ خارجہ کی طرف سے جمعے کو جاری ایک بیان کے مطابق عمران خان کو اس دورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔رواں سال اگست میں پاکستان کا وزیرِ اعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان کا سعودی عرب کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔اس دورے کے دوران وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی دوطرفہ امور پر تبادلہ? خیال کریں گے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 23 سے 25 اکتوبر کو ہونے والی اس بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں دنیا کی سرکردہ کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، بڑی کاروباری کمپنیوں اور ٹیکنالوجی اور عالمی میڈیا کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ اس کانفرنس کو 'ڈیووس ان ڈیزرٹ' کا عنوان دے رہے ہیں۔پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق عمران خان تین روزہ کانفرنس کے پہلے روز کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات اور مواقع کے بارے میں بات کریں گے۔بعض تجزیہ کار اس دورہ کو اس کی ٹائمنگ کی وجہ سے اہم قرار دے رہے ہیں کیوں کہ اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو فوری طور پر 10 سے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جن کے حصول کے لیے حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے بقول عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے ساتھ بھی بات چیت ہو رہی ہے۔دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کے موقع پر وزیرِ اعظم کو ان عالمی کاروباری اداروں کے سربراہوں سے تبادلہ? خیال کو بھی موقع ملے گا جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے متمنی ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کانفرنس میں 90 ملکوں کے 3500 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ لیکن پاکستان کے وزیرِ اعظم کی طرف سے سعودی عرب میں ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب متعدد بین الاقوامی کاروباری اداروں کے سربراہان اور امریکہ سمیت مغربی ملکوں کے اعلیٰ حکام اور وزرا نے سعودی صحافی جمال خشوگی کی مبینہ ہلاکت کے بعد اس کانفرنس میں شرکتپاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والی ایک بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتے سعودی عرب جائیں گے۔پاکستان کے دفترِ خارجہ کی طرف سے جمعے کو جاری ایک بیان کے مطابق عمران خان کو اس دورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے۔رواں سال اگست میں پاکستان کا وزیرِ اعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان کا سعودی عرب کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔اس دورے کے دوران وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی دوطرفہ امور پر تبادلہ? خیال کریں گے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 23 سے 25 اکتوبر کو ہونے والی اس بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں دنیا کی سرکردہ کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، بڑی کاروباری کمپنیوں اور ٹیکنالوجی اور عالمی میڈیا کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ذرائع ابلاغ اس کانفرنس کو 'ڈیووس ان ڈیزرٹ' کا عنوان دے رہے ہیں۔پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق عمران خان تین روزہ کانفرنس کے پہلے روز کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات اور مواقع کے بارے میں بات کریں گے۔بعض تجزیہ کار اس دورہ کو اس کی ٹائمنگ کی وجہ سے اہم قرار دے رہے ہیں کیوں کہ اقتصادی مشکلات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو فوری طور پر 10 سے 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جن کے حصول کے لیے حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے بقول عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے ساتھ بھی بات چیت ہو رہی ہے۔دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کے موقع پر وزیرِ اعظم کو ان عالمی کاروباری اداروں کے سربراہوں سے تبادلہ? خیال کو بھی موقع ملے گا جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے متمنی ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کانفرنس میں 90 ملکوں کے 3500 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے۔ لیکن پاکستان کے وزیرِ اعظم کی طرف سے سعودی عرب میں ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب متعدد بین الاقوامی کاروباری اداروں کے سربراہان اور امریکہ سمیت مغربی ملکوں کے اعلیٰ حکام اور وزرا نے سعودی صحافی جمال خشوگی کی مبینہ ہلاکت کے بعد اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب سعودی صحافی جمال خشوگی کے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں مبینہ قتل کے خلاف کئی کاروباری شخصیات اور عالمی رہنما کانفرنس میں شرکت سے انکار کرچکے ہیں۔عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب سعودی صحافی جمال خشوگی کے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں مبینہ قتل کے خلاف کئی کاروباری شخصیات اور عالمی رہنما کانفرنس میں شرکت سے انکار کرچکے ہیں۔ترک حکام کا الزام ہے کہ سعودی حکومت کے ناقد خشوگی کو استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل کیا گیا۔خشوگی کی مبینہ ہلاکت پر سفارتی اور صحافی حلقے شدید تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ بطور احتجاج کئی کاروباری اور حکومتی شخصیات نے سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ رواں ہفتے پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان نے سعودی صحافی کے لاپتا ہونے کے واقعے پر اپنے ردِ عمل میں کہا تھا کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ مناسب ہو گا کہ ان کے مکمل ہونے کا انتظار کیا جائے۔ ترجمان نے مزید کہا تھا کہ سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ قریبی تعلقات ہونے کے ناتے پاکستان توقع کرتا ہے کہ دونوں ملک اس معاملے کو مشترکہ طور پر حل کر لیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔