پاکستان :عمران خان کا قوم کے نام پہلا خطاب 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th July 2018, 12:20 PM | عالمی خبریں |

لاہور ،27جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بننی اب تقریبا طے ہوگئی ہے ۔ عمران خان نے پارٹی کو غیر متوقع سبقت ملنے کے بعد قوم کے نام خطا کیا ۔ اس دوران انہوں نے پاکستانی عوام سے کئی عہد و پیمان بھی کئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اس ملک میں حکمرانی کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا اس وقت تک سرمایہ کاری آنی مشکل ہے ۔انہوں نے پچھلی حکومتوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس سے پہلے کبھی اتنا قرض نہیں لیا ، اس سے پہلے روپے کی قدر میں کبھی اتنی گراوٹ نہیں آئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اپنے تعلقات بہتر کرنے چاہئیں، پاکستان اور ہندوستان کو آپس میں تجارت بڑھانی چاہیے۔ انہوں نے ہندوستان کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک قدم ہماری طرف آئیں گے تو ہم دو قدم آپ کی طرف بڑھیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے یورپ کی طرح کے تعلقات چاہتا ہوں جہاں دونوں ممالک کی سرحدیں کھلی ہوئی ہوں اور ہم افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے بھی ہر ممکن تعاون کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری آدھی سے زیادہ آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے تو ایسے ماحول میں وزیراعظم ہاؤس جیسے محل میں رہنے میں شرم محسوس کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ ہم ایسے ادارے قائم کریں گے جو اس ملک کے گورننس سسٹم کو ٹھیک کریں گے، پاکستان کو ایسی گورننس دیں گے جو آج سے پہلے کسی حکومت نے نہیں دی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں احتساب وزیروں سے شروع ہو گا اور قانون سب کے لیے برابر ہو گا، آج مغرب ہم سے آگے ہے تو اس کی وجہ یہی ہے کہ وہاں قانون کسی کے ساتھ امتیاز نہیں کرتا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ڈھائی کروڑ پاکستانی بچہ اسکولوں سے باہر ہے، دنیا میں سب سے زیادہ ہماری خواتین زچہ و بچہ کے مرحلے میں مر جاتی ہیں اور پینے کا صاف پانی نہ ملنے کے باعث دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی بچے مر جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت سادگی سے رہے گی اور حکومت فیصلہ کرے گی کہ وزیراعظم ہاؤس کی جگہ کون سا ادارہ بنے گا اور تمام گورنر ہاؤسز کو بھی عوام کے استعمال میں لایا جائے گا۔عمران خان کے مطابق وہ پاکستان کو ایسی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں ، جس طرح پیغمبر اسلام نے بنائی تھی ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں ساری پالیسیاں کمزور طبقے اور غریب کسانوں کے لیے بنیں گی۔عمران خان نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کو شکایت ہے تو ہم تعاون کریں گے اور وہ حلقے کھلوائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔