خود کو معاف کرنے کا حق رکھتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th June 2018, 1:09 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن5جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے الزامات پر کہا ہے کہ وہ خود کو معاف کرنے کا حق رکھتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی انتخابات میں مداخلت سے متعلق تحقیقات پر اثر انداز ہونے کے الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ مختلف قانونی ماہرین کے مطابق میں کسی بھی جرم میں خود کو معاف کرنے کا ا?ئیںی حق رکھتا ہوں لیکن میں ایسا کیوں کروں گا جب میں نے کچھ غلط نہیں کیا؟قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی جولیانی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بحیثیت صدر مملکت اپنے آپ کو معاف کرنے کا اختیار رکھتے ہیں لیکن میرے موکل ایسا ہرگز نہیں کریں گے۔اس کیس کی تحقیقات ایک خصوصی کونسل کررہی ہے۔ قبل ازیں صدر ٹرمپ کا صدارتی انتخاب میں مداخلت کی تحقیقات کرنے والی خصوصی کونسل کو لکھا گیا خط نیویارک ٹائمز میں شائع ہوا ہے جس میں انھوں نے ملک کے قانونی سربراہ ہونے کے ناطے کسی بھی تحقیق کو ختم کرنے اور معاف کرنے کی طاقت کو استعمال کرنے کے اختیار کا ذکر کیا تھا۔ جس سے یہ گمان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شاید مذکورہ کیس میں امریکی صدر اپنے خصوصی اختیار کو استعمال کرتے ہوئے خود کو معاف کردیں۔واضح رہے کہ امریکا میں 2016ء4 میں ہونے والے صدارتی انتخابی نتائج پر روس کے اثر انداز ہونے کے الزامات سامنے ا?ئے تھے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخاب میں روس کے مبینہ طور پر اثرانداز ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے چلے آئے ہیں جس پر ان الزامات کی تحقیقات کے لیے رابرٹ مولر کی سربراہی میں خصوصی کونسل تشکیل دی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔