حوثی ملیشیا نے اقوام متحدہ کے وفد کو تعز داخلے سے روک دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2016, 11:25 AM | عالمی خبریں |

صنعاء،23؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن میں سرگرم ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے ایک وفد کو جنگ زدہ علاقے تعز میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اقوام متحدہ کے مندوبین کا وفد کل ہفتے کے روزیمن میں داخل ہوا مگر حوثی باغیوں نے انہیں تعز جانے سے روک دیا۔ یمنی باغیوں کی طرف سے یو این وفد کو ایک ایسے وقت میں روکا گیا ہے جب عرب اتحاد اور یمنی فوج کی طرف سے تین روزہ جنگ بندی جاری ہے مگر حوثی باغی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے وفد کو تعز جانے سے روکنا بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی میں شامل ہے۔ باغی امدادی اداروں اور اقوام متحدہ کے مندوبین کو جنگ زدہ علاقوں تک رسائی نہ دے کر اپنے جرائم کی پردہ پوشی کرنے اور شہریوں کو امداد سے محروم رکھنے کی مذموم سازش کے مرتکب ہو رہے ہیں۔تعز کی مقامی اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کے ڈائریکٹر جولیان ھارنیزریک کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد تعز کی طرف محو سفر تھا مگر راستے میں حوثی باغیوں نے انہیں روک دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے وفد کے ارکان تعز میں صحت کی صورت حال اور امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لینے کے بعد جنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنا چاہتے تھے۔تعز کے گورنر علی المعمری نے حوثی باغیوں کی طرف سے اقوام متحدہ کے وفد کو تعز آنے سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قوم دشمنی اور مشکلات میں گھرے شہریوں کے خلاف جنگ کو طول دینے کی کوشش قرار دیا۔علی المعمری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا وفد کئی سنگلاخ پہاڑوں اور مشکل ترین وادیوں کا طویل سفر کرکے تعز کیقریب پہنچے تھے مگر حوثی باغیوں کی طرف سے قوم دشمنی کامظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی ادارے کے وفد کو آگے جانے سے روک کر یہ ثابت کردیا کہ باغی جنگ سے متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی مساعی میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔