یمنی فوج کی کارروائی میں 6 حوثی باغی کمانڈر ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th July 2018, 12:27 PM | عالمی خبریں |

یمن29جولائی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) یمن کی صعدہ گورنری میں الملاحیظ کے مقام پر آئینی فوج نے ایک کارروائی میں چھ حوثی باغی کمانڈروں کو ہلاک کردیا۔ نامہ نگار کے مطابق عرب اتحادی فوج کی معاونت سے یمنی فوج نے ایک کارروائی کے دوران نصف درجن حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا۔مقتول حوثی کمانڈروں کی شناخت عبدہ جبران علی غلیس، محمد عبداللہ الحاذق، عابد محمد شبلہ، محمد قاسم الشامی، عبدالمجید عبداللہ علوانی اور دائل حسین خماش کے ناموں سے کی گئی ہے۔یمنی فوج کے العروبہ بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل عبدالکریم السدعی نے بتایا کہ سرکاری فوج نے الملاحیظ محاذ پر باغیوں کے خلاف کارروائی میں چھ حوثی کمانڈر ہلاک کردیے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چند ہفتوں سے جاری آپریشن میں سیکڑوں حوثی ہلاک اور ان کی دسیوں گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔