یمن : الحدیدہ میں اتحادی بم باری، حوثیوں کا ایک سینئر کمانڈر اور 16 دیگر ارکان ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th September 2018, 12:01 PM | عالمی خبریں |

ریاض8ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن کے شہر الحدیدہ میں عرب اتحاد کے اپاچی ہیلی کاپٹروں کی کارروائی میں حوثیوں کا ایک اہم کمانڈر اور بریگیڈ 190 کا سربراہ میجر جنرل محمد عبدالملک عاطف مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپاچی ہیلی کاپٹروں کی کارروائیوں میں حوثیوں کے ایک اور کمانڈر علی صلاح القیری سمیت 16 دیگر ارکان بھی مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں قانونی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے الحدیدہ شہر اور اس کے جنوب میں مغربی ساحل کے محاذ پر واقع ضلعوں میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بم باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس دوران حوثی باغیوں کو بھاری جانی اور مادی نقصان اٹھانا پڑا ۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ بھارت نے سرکاری آئل ریفائننگ کمپنیوں کو ایرانی آئل ٹینکروں کے استعمال اور انشورنش خدمات کے حصول کی اجازت دے دی ہے۔ یہ پیش رفت بھارتی اور مغربی کارگو کمپنیوں کی جانب سے ایران میں اپنا آپریشن کم کرنے کے بعد سامنے آئی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔