آئندہ صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لوں گی:ہلیری کلنٹن کا اعلان 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th September 2017, 11:50 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،12ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ اگرچہ سیاسی طور پر متحرک رہیں گی لیکن صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اس فیصلے کا اظہار اپنی نئی کتاب واٹ ہیپنڈ میں کیا ہے جس کا اجرا منگل کو کیاگیا۔ اس حوالے سے سی بی ایس ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ان کے ملک کا مستقبل داو پر ہے۔انھوں نے کہا کہ اب وہ سیاست میں پہلے جیسی سرگرمی سے حصہ نہیں لیں گی خاص طور سے 2020ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گی۔اپنی کتاب میں ہلیری کلنٹن نے اگرچہ 2016ء کے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ان کی شکست میں امریکی صدارتی انتخاب کی مہم میں روسی مداخلت اور ان کی طرف سے سرکاری ای میل ذاتی سرور پر وصول کرنے کے معاملے جیسے بیرونی عناصر کا بھی کردار رہا ہے۔لیکن موخر الذکر میری فاش غلطی تھی۔انہوں نے ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کے بارے میں کہا کہ ان کی طرف سے ای میلز کے معاملے کی تحقیقات کو صدارتی انتخاب سے چند روز قبل افشا کرنا ان کی شکت میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد ان کی طرف سے مختلف اداروں میں معاوضہ لے کر لیکچر دینا بھی ان کی ایسی غلطی تھی جس کا نتیجہ ان کو صدارتی انتخاب میں شکست کی صورت میں ملا۔ان لیکچرز کے حوالے سے میرے مخالفین کے پروپیگنڈے نے مجھ پر امریکی عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔