اشرف غنی کی حکومت کو گرانے کی اجازت نہیں دیں گے:حکمت یار

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 10th June 2017, 4:56 PM | عالمی خبریں |

کابل،9جون؍(ایس ا و نیوز/آئی این ایس انڈیا)قبائلی سردار، گلبدین حکمت یار، جنھوں نے صدر اشرف غنی کی انتظامیہ کے ساتھ امن معاہدہ طے کیا تھا، کہا ہے کہ وہ کسی کو غیر قانونی طور پر حکومت کو ہٹانے کی اجازت نہیں دیں گے، کیونکہ ایسی کوششوں کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ طالبان کابل پر قابض ہو جائیں گے۔بقول اُن کے، کسی متبادل کے بغیر، کیا اس کا اور کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے، ماسوائے یہ کہ کابل ہتھیاربند باغیوں کے حوالے ہو جائے۔حزب اسلامی کے راہنما اس سلسلے میں ملک کے وزیر خارجہ، صلاح الدین ربانی کے انتباہ کا جواب دے رہے تھے، جنھوں نے کہا تھا کہ اگر حکومت سکیورٹی اداروں کے سربراہ نہیں بدلتی، تو اُن کی جماعت، جمیعتِ اسلامی، انتظامیہ کو بدلنے کی تحریک پیش کرے گی۔ربانی نے یہ مطالبہ کابل کے مضبوط حصار والے علاقے میں ٹینکر میں نصب بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں 150سے زائد افراد کی ہلاکت کے معاملے پر کیا۔اُنھوں نے چند سکیورٹی ادارو ں پر دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ اور مشتبہ دہشت گرد حملوں کے ذریعے اُن کی پارٹی کی قیادت کو ہلاک کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ اس سلسلے میں اُنھوں نے گذشتہ ہفتے ماتمی جلوس پر حملے کا حوالہ دیا، جس میں جمعیت کی قیادت شریک تھی۔

حکمت یار نے یہ بھی کہا کہ اُن کی جماعت آئندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لے گی۔ اپنے صدارتی امیدوار کی حمایت کے علاوہ اُن کی جماعت اُن امیدواروں کی حمایت کرے گی، جو علاقائی ملکوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری کو قابلِ قبول ہوں۔گذشتہ ماہ کابل واپسی پر، صدر اشرف غنی نے بدنام قبائلی سردار کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا تھا۔ اُن کی واپسی متنازعہ تھی، جیسا کہ بہت سوں نے کہا ہے کہ جنگی جرائم پر اُن کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔ایک سنگدل قبائلی سردار کے طور پر، حکمت یار نے افغانستان کی عشروں سے جاری لڑائی کے دوران بے تحاشہ خونریزی میں ملوث رہے ہیں۔ 1990ء کی دہائی کے اوائل میں، اُنھوں نے راکٹوں کی مدد سے کابل پر حملہ کیا تھا، جب ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔غنی کو توقع ہے کہ اُن کے ساتھ سمجھوتے کے نتیجے میں دیگر شدت پسندوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ بھی حکومت کے ساتھ اپنے طور پر معاہدے کریں۔تاہم، افغان طالبان نے حکمت یار کے ساتھ معاہدے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے، اِسے غیر اسلامی اور ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔