کورگ ضلع میں موسلادھار بارش،کاویری ندی لبریز نشیبی علاقے اور سڑکیں جل تھل، معمولات زندگی درہم برہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th July 2018, 1:20 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مڈکیری،8؍ جولائی (ایس او نیوز) گزشتہ 24؍ گھنٹوں سے ہورہی مسلسل موسلادھار بارش سے کورگ ضلع کے ندی نالے لبریز اور سڑکیں مکانات جل تھل ہوگئے ہیں ۔ندی خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ بارنگی ذخیرہ آب سے پانی چھوڑا جارہا ہے۔

6؍ جولائی بروز جمعہ دوپہر سے شرو ع ہوئی بارش بغیر کسی وقفہ کے مسلسل ہورہی ہے۔ موسلادھار بارش کے پیش نظر بروز ہفتہ اسکول اور کالجوں کو چھٹی کا اعلان کردیا گیاتھا۔ گزشتہ 24؍ گھنٹوں کے دوران مرکیرہ تعلقہ میں ریکارڈ بارش درج کی گئی ہے۔ بھاگمنڈل کے تریوینی سنگم میں ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ اس علاقہ میں سڑکیں جل تھل ہونے کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ گرام کے رہائشیوں اور سیاحوں کو وہاں سے محفوظ لے جانے کے لئے بوٹ کاانتظام کیاگیا ہے۔ تل کاویری میں ژالہ باری بھی ہورہی ہے۔ مرکیرہ شہر میں مسلسل بارشوں کے ساتھ زبردست ٹھنڈی بھی چھا گئی ہے۔ منگلا دیوی نگر میں کرنٹ کے کھمبے زمیں بوس ہوگئے ہیں دیگر علاقو ں میں بھی عوامی مال وجائیداد کو نقصان پہنچا ہے۔ سنٹی کوپہ سیوہلی میں بھی موسلا دھار بارش کی وجہ سے کافی باغات میں کام کرنے والے قلی مزدوری کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے ۔ گزشتہ 24؍ گھنٹوں کے دوران کورگ ضلع میں بارش کی اوسط شرح 98.01؍ ایم ایم ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال اس دن 15.39؍ ایم ایم بارش ہوئی تھی۔

جنوری سے اب تک 1461.73؍ ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت میں 797.39؍ ایم ایم بارش ضلع بھر میں مسلسل ہوئی ۔ موسلادھار بارش سے ندی کے اندرونی بہا ؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ سیلابی صورتحال سے بچنے کی خاطر ہارنگی آبی ذخیرہ سے 4؍ کریسٹ گیٹ کے ذریعہ اضافی پانی کاویری ندی کی سمت موڑ دیاگیا ہے۔ ہارنگی آبی ذخیرہ کی آبی سطح زیادہ سے زیادہ 2859؍ فیٹ ہے۔شام 5؍ بجے تک 2856؍ فیٹ تھی۔ آبی ذخیرہ کا اندرونی بہاؤ24.450؍ کیوسیکس تھا۔ اب تک 1200؍ کیوسیک پانی بہایاگیا ہے، 8.5؍ ٹی ایم سی گنجائش والے ہارنگی آبی ذخیرہ میں فی الحال 7.25؍ ٹی ایم سی پانی ذخیرہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال23؍ جولائی کو لبریز ہوا ۔ ہارنگی آبی ذخیرہ اس مرتبہ 15؍ دن پہلے جولائی کے پہلے ہفتہ میں لبریز ہوگیا ہے۔ ہارنگی سے چھوڑا جانے والا اضافی پانی کورگ کے قریب ہارنگی ندی سے ہوتے ہوئے کاویری ندی او رپھر کرشناراجہ ساگر میں مل جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...