ہبلی میں شدید بارش۔ نشیبی علاقے میں گھروں میں پانی گھس گیا
ہبلی 13؍اکتوبر(ایس او نیوز) تجارتی شہر ہبلی میں موسلا دھار شدید بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں گھروں کے اندر پانی گھس گیا اور لوگوں کو پوری رات جاگتے ہوئے گزارنی پڑی جبکہ دوسری طرف سڑکیں تالابوں میں تبدیل ہوگئیں۔
شہر کے منٹور روڈ، ہوسور، دیشپانڈے نگر، کوپّیکر روڈ، سی بی تی، یلاپور گلی،ودیا نگر اور نیلی جن روڈ وغیر ہ میں بہت بھاری برسات دیکھنے میں آئی۔کئی مقامات پر سڑکوں پر بہت زیادہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت رک گئی اور موٹر سوار مشکلات کا شکار ہوگئے۔