مصری والدہ کی 29 سال بعد اپنے بیٹے سے ملاقات

Source: S.O. News Service | Published on 19th April 2017, 6:58 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ،19اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روزمرہ کی خبروں میں حالات حاضرہ سے متعلق سینکڑوں خبریں روزانہ پڑھنے کو ملتی ہیں جن میں تشدد، جارحیت اور نفرت بھری ہوتی ہے مگر کچھ روز ایسے بھی ہوتے ہیں جب ایسی دل گداز کہانیاں سننے کو ملتی ہیں کہ دنیا کے باقی غم کچھ پل کے لئے غائب ہوجاتے ہیں۔ایسی ہی ایک کہانی MBC چینل پر داؤد الشریان کے پروگرام ”الثامنہ“ میں پیش کی گئی جہاں پر ایک مصری والدہ اپنے بیٹے سے 29 سال بعد ملی۔پروگرام کی وڈیو میں والدہ سحر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے سعودی شوہر کی جانب سے 29 سال قبل طلاق کے بعد بیٹے فہد سے ملاقات پر پابندی لگانے سے لے کر اب تک اپنے صاحبزادے سے ملاقات نہیں کر پائی ہیں۔
سحر کے مطابق ان کا اپنے بیٹے سے آخری رابطہ 10 سال قبل ٹیلی فون کے ذریعے ہوا تھا اور وہ اس کی جانب سے رابطہ نہ کرنے پر اس کو معاف کرتی ہیں۔ اسی موقع پر ان کا بیٹا اسٹوڈیو مِں داخل ہوتا ہے اور اپنی ماں کو گلے لگا لیتا ہے۔ماں اتنے عرصے کے بعد اپنے لعل کا چہرہ دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتی ہے اور فہد کی جانب سے اس کے والد اور دیگر بہن بھائیوں کو معاف کرنے کی درخواست کو یہ کہہ کر قبول کرلیتی ہے کہ میں تمھاری خاطر ان سب کو معاف کردوں گی۔تیس سال قبل اس خاندان کی مشکلات کا آغاز اس وقت ہوا جب محض 16 سال کی سحر کو 80 سالہ سعودی شہری سے شادی ہوئی۔ سحر کے مطابق شادی کے کچھ ہی عرصے کے بعد ان کے اپنے شوہر سے اختلافات ہوگئے اور انہوں نے بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کو طلاق دے دی۔ طلاق کے بعد بھی ان کے تمام حقوق کو سلب کردیا گیا اور ان کے سابقہ شوہر نے ان کے بیٹے کو ان سے نہ ملنے دیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔