الحشد الشعبی نے کرکوک گورنری میں 180 بچوں کو اسلحہ چلانا سکھایا:عراقی میڈیا

Source: S.O. News Service | Published on 14th August 2017, 5:28 PM | عالمی خبریں |

صنعاء،14اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یمن میں کم سن بچوں کو جنگ کا ایندھن بنانے میں بدنام ایران نواز حوثی باغیوں اور داعش کے بعد اب عراق کی الحشد الشعبی ملیشیا بھی بچوں کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی راہ پر چل پڑی۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراق کی شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین پامالی کرتے ہوئے اب کم عمر بچوں کو جنگ کا ایندھن بنانا شروع کردیا۔الحشد الشعبی کم عمر بچوں کو بھی اپنی صفوں میں بھرتی کررہی ہے۔ بہ ظاہر بچوں کو اپنی ذات اور اپنے علاقوں کے دفاع کے لیے عسکری تربیت دینے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، مگر بچوں کو جنگی تربیت دینے کا اصل مقصد انہیں لڑائیوں میں استعمال کرنے کے لیے تیار کرنا ہے۔
خیال رہے کہ الحشد الشعبی ملیشیا متنازع ہونے کیباوجود اب عراقی حکومت کا ایک سرکاری ادارہ بن چکی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے الحشد الشعبی پر پہلے ہی فرقہ واریت کو فروغ دینے اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ الحشد کے دیگر جرائم میں 18 سال کی عمر کے بچوں کو جنگ کے لیے بھرتی کرنا ایک نیا اضافہ ہے۔حال ہی میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا تھا کہ الحشد الشعبی کو تحلیل کرنے کے بجائے اسے باقاعدہ سیکیورٹی اداروں کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الحشد ملک میں مذہبی قیادت کے ماتحت کام کرتی رہے گی۔ تاہم الحشد ملیشیا کے سینیرکمانڈروں کی طرف سے بچوں کو عسکری مقاصد کے لیے بھرتی کرنے کے اعلان کے بعد عراقی حکومت کو عالمی اداروں میں سخت باز پرس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کو عسکری تربیت دینے کو بین الاقوامی انسانی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔ الحشد کے اقدامات پر عراقی حکومت کو جواب دینا پڑ سکتا ہے۔عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق الحشد الشعبی نے حالیہ عرصے میں کرکوک گورنری میں 180 بچوں کو اسلحہ چلانا سکھایا۔ انہیں چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کی تربیت کے ساتھ ٹیکٹیکل نوعیت کی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔