حماس رہ نما کی اسرائیلی جیل سے 11 ماہ بعد رہائی کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 4th October 2018, 11:50 PM | عالمی خبریں |

رام اللہ 4 اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا/ ایس او نیوز) قابض صہیونی حکام نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی رہ نما 58 سالہ الشیخ حسن یوسف کو 11 اکتوبر 2018 ?ء4 کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق منگل کو اسرائیلی حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ حماس رہ نما الشیخ حسن یوسف کو گیارہ ماہ کے بعد رہا کیا جا رہا ہے تاہم ان کی رہائی کے فیصلے پر 11 اکتوبر کو عمل درآمد کیا جائے گا۔ الشیخ حسن یوسف کے صاحبزادے اویس نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ صہیونی حکام کی طرف سے انہیں بتایا گیا ہے کہ الشیخ حسن یوسف کی قید کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں گیارہ اکتوبر کو رہا کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ قابض صہیونی فوج نے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن الشیخ حسن یوسف کو 13 دسمبر 2017 کو حراست میں لے لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں چھ ماہ کے لیے انتظامی قید کے تحت جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کی مدت میں مزید توسیع کردی گئی تھی۔ یہ ان کی پہلی گرفتاری نہیں بلکہ وہ اس سے قبل 21 سال صہیونی زندانوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھا چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔