شہر سے عازمین حج کی 13 پروازیں روانہ، مکہ مکرمہ میں تمام عازمین سکون کے ساتھ مقیم

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th August 2017, 1:21 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:18/ اگست(ایس او نیوز) شہر بنگلور سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ تکمیل کی طرح رواں دواں ہے۔ اب تک روزانہ 340 عازمین پر مشتمل بارہ پروازیں کیمپے گوڈا انٹر نیشنل ایرپورٹ سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز ایرپورٹ پہنچ چکی ہیں۔ یہاں سے پہنچنے والے عازمین حج مکہ مکرمہ کے گرین اور عزیزیہ زمروں میں آرام سے مقیم ہیں اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد عبادات میں اپنا وقت صرف کررہے ہیں۔ بنگلور سے جانے والے عازمین نے بتایاکہ عزیزیہ زمرے میں انہیں جو عمارتیں الاٹ کی گئی ہیں وہاں پر فائیو اسٹار سے بھی بہتر سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں۔ کثیر منزلہ عمارتوں میں کشادہ کمرے اور ہر کمرے میں صرف چار عازمین کی رہائش کا انتظام کیاگیا ہے۔ حکومت سعودی عرب کی طرف سے حج کمیٹیوں اور حج ٹور آپریٹرس پر یہ بین الاقوامی ضابطہ لاگو کیاگیاہے کہ ایک کمرہ میں چار سے زیادہ حاجی مقیم نہیں رہیں گے۔ اس پابندی کو سختی سے لاگو کرتے ہوئے مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے عازمین حج کے قیام کیلئے گرین اور عزیزیہ زمرے میں جو عمارتیں حاصل کی گئی ہیں وہاں پر یہ خاص خیال رکھا گیا ہے کہ کمروں کی تعداد اتنی ہی ہو کہ ہر کمرہ میں چار عازمین مقیم رہ سکیں۔عازمین حج کی طبی دیکھ بھال کیلئے گرین زمرے پر مشتمل حرم شریف کے آس پاس اور عزیزیہ میں متعدد ہندوستانی ڈسپنسریاں قائم کی گئی ہیں۔ جہاں پر عازمین کی طبی جانچ اور ضروری ادویات کی فراہمی حسب معمول مفت کی جاتی ہیں۔ اب تک بنگلور سے روانہ ہونے والے عازمین کی تعداد4ہزار سے متجاوز ہوچکی ہے۔ اب تک بنگلور سے روانہ ہوچکے 13قافلوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حج بھون اور ایرپورٹ پر قائم عارضی حج ٹرمینل میں وزیرشہری ترقیات وحج جناب روشن بیگ اور حج مہمات کے چیف کوآرڈینیٹر رومان بیگ کی قیادت میں 475 رضاکار مسلسل مصروف ہیں۔ حج بھون اور حج ٹرمینل کے مختلف شعبوں میں یہ رضاکار عازمین حج کا استقبال ، لگیج ، قیام ، طعام ، طبی خدمات، غیر ملکی زر مبادلہ کی فراہمی ، ٹرانسپورٹیشن ، امیگریشن ، کسٹمز وغیرہ فراہم کررہے ہیں۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب بنگلور سے عازمین حج کا آخری قافلہ رخصت ہوگا، جس کے ساتھ ہی رواں سال کا حج کیمپ بھی مکمل ہوجائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔