دنیا میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ، ہلاکتوں میں کمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th November 2017, 9:26 PM | عالمی خبریں |

نیویارک، 15نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عالمی دہشت گردی انڈیکس (GTI) کی بدھ کے روز جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس دنیا کے زیادہ ممالک میں دہشت گردانہ حملے دیکھے گئے، تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں کمی نوٹ کی گئی۔عالمی دہشت گردی انڈیکس کے مطابق یہ مسلسل دوسرا برس ہے، جب دنیا بھر میں دہشت گردانہ حملوں کی نتیجے میں ہلاکتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، تاہم اس انڈیکس میں بتایا گیا ہیکہ گزشتہ برس دہشت گردانہ حملوں سے زیادہ تعداد میں ممالک متاثر ہوئے ہیں۔آسٹریلیا کے ادارہ برائے معاشیات اور امن کی جانب سے جاری کردہ اس انڈیکس میں کہا گیا ہے کہ 2014ء دہشت گردانہ حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں کا نکتہ عروج تھا۔ گزشتہ برس شدت پسندانہ حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں 25 ہزار چھ سو 73 رہ?ں، جو سن 2014ء کے مقابلے میں 22 فیصد کم ہیں۔اس انڈیکس کے مطابق شام، پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔گلوبل ٹیرارزم انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 77 ممالک ایسے تھے، جہاں کم از کم ایک خون ریز حملہ ہوا۔ یہ تعداد گزشتہ 17 برس کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

اس انڈیکس کے مطابق ’’مسلم شدت پسندی کے خلاف جنگ میں یہ بات ایک مثبت موڑ کی حیثیت رکھتی ہے کہ اس سے جڑے دہشت گردانہ واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔‘‘اس بابت سب سے زیادہ بہتری نائجیریا میں دیکھی گئی، جہاں گزشتہ برس شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں میں 82 فیصد کمی آئی۔ تاہم پچھلے سال عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کے حملوں میں 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔اس انڈیکس میں دہشت گردی کے پھیلاؤ میں اضافے کو ’پریشان کن‘ قرار دیا گیا ہے۔ انڈیکس کے مطابق سن 2016 میں سن 2015 کے مقابلے میں دہشت گردی کے شکار ہونے والے ممالک میں قریب ایک درجن کا اضافہ ہوا۔اس انڈیکس میں خبردار کیا گیا ہیکہ شام اور عراق سے پسپا ہونے والے جہادی دیگر ممالک میں شدت پسندانہ گروپوں کا حصہ بن سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بابت افغانستان کی صورت حال ’پیچیدہ‘ رہی، جہاں طالبان کی جانب سے عام شہریوں پر حملوں میں کمی مگر سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھا گیا۔انڈیکس میں کہا گیا ہے کہ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے لیے پچھلا سال (علاوہ سن (2001 دہشت گردانہ حملوں کے اعتبار سے سن 1988 کے بعد سب سے زیادہ خون ریز رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔