دہشت گردانہ حملے کی تیاری: جرمن فوجی افسر پر فرد جرم عائد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2017, 9:42 PM | عالمی خبریں |

برلن ،13؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جرمنی میں وفاقی فوج کے ایک افسر اور دائیں بازو کے ایک مبینہ انتہا پسند فرانکو اے کے خلاف دہشت گردانہ حملے کی تیاری کے الزام میں باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اس ملزم پر یہ فرد جرم غیر متوقع طور پر عائد کی گئی ہے۔ ابھی دو ہفتے قبل ہی جرمنی کی ایک وفاقی عدالت نے اس اٹھائیس سالہ ملزم کے خلاف ناکافی شواہد کی بناء پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی سے متعلق الزام کی وجہ سے اس کی گرفتاری کا حکم منسوخ کر دیا تھا۔ وفاقی دفتر استغاثہ کا الزام ہے کہ ملزم نے دھوکا دہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو پناہ کے متلاشی ایک شامی تارک وطن کے طور پر رجسٹر کروایا تھا اور وہ ممکنہ طور پر جرمنی میں پناہ کے متلاشی غیر ملکیوں پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔