جرمن چانسلر کی چینی صدر سے ملاقات، ایران سے متعلق جوہری ڈیل پر تبادلہ خیال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th May 2018, 5:15 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ25مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے ایران سے متعلق جرہری ڈیل پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کی خاتون چانسلر انجیلا مرکل دو روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے آج چین کے دار الحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، علاوہ ازیں انہوں نے چینی وزیر اعظم ’کیچیانگ‘ اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔عالمی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد جرمن خاتون چانسلر نے اْس چینی حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا، جس کے تحت چین نے موٹر کاروں کی امپورٹ پر عائد محصولات میں کمی کی ہے، ملاقات کے دوران دونوں رہنما بڑے خوشگوار موڈ میں نظر ا?ئے۔ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جوہری معاہدے سے دست بردار ہوچکا ہے، لیکن چین اور جرمنی ایران جوہری ڈیل کے ساتھ کھڑے ہیں، چین اور جرمنی اپنے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔اس دوران انجیلا مرکل نے چینی رہنماؤں سے کہا کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے راستے میں بھی حائل رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ تجارتی معاملات طے پائیں، معیشت کی بہتری کے لیے یہ اقدام ضروری ہے۔خیال رہے کہ چینی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے خاص طور پر آزاد تجارت کی ضرورت پر زور دیا، مرکل نے چینی صدر اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتیں دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال میں کی، مرکل اور لی کیچیانگ نے ایرانی جوہری ڈیل کا دفاع بھی کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔