فرانسیسی عدالت میں طارق رمضان کی رہائی کی درخواست مسترد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd May 2018, 11:14 PM | عالمی خبریں |

پیرس 23 مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) فرانس میں اپیل کورٹ نے منگل کے روز عصمت ریزی اور اخلاق باختگی کے مقدمے میں گرفتار پروفیسر طارق رمضان کی رہائی کی درخواست مسترد کیے جانے کی توثیق کر دی۔ اُن پر چار خواتین کی جانب سے آبرو ریزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سوئس شہریت کے حامل طارق رواں برس فروری سے زیر حراست ہیں۔

طارق کی غیر حاضری میں عدالت کی سماعت کے دوران وکیل دفاع امانوئل مارسینی نے ایک بار پھر 55 سالہ پروفیسر کی ناساز طبیعت کو بنیاد بنایا۔ انہوں نے کہا کہ الزام عائد کرنے والی خواتین کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔

مارسینی کا کہنا تھا کہ "ایسی صورت میں جب کہ طارق کی رہائی ممکن ہو، اُن کے جیل میں رہنے کا جواز نہیں۔ ہم نے ضمانت یا نظر بندی صورت میں ان کے جیل سے باہر آنے اور ان کا پاسپورٹ حوالے کرنے کی درخواست کی"۔

اس سے قبل عدالت نے چار مئی کو طارق رمضان کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

طارق ایک اعصابی بیماری Multiple Sclerosis میں مبتلا ہیں۔ ایک ماہر خاتون ڈاکٹر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طارق کی صحت اس قابل ہے کہ انہیں جیل میں رکھا جا سکے۔

استغاثہ کی جانب سے زور دیا جا رہا ہے کہ طارق رمضان کے فرانس میں رہنے کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت ہے اور شکایت کنندہ خواتین کو کسی بھی ممکنہ دباؤ سے محفوظ رکھا جائے۔

طارق کے وکیل نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مؤکل کا نئے سرے سے طبی معائنہ کیا جائے۔ وکیل کے مطابق طارق کی صحت بگڑ گئی ہے اور جیل میں ان کو مطلوبہ علاج کی سہولت میسر نہیں۔

اس معاملے نے گزشتہ برس اکتوبر میں سر اٹھایا تھا جب دو خواتین نے طارق رمضان کے خلاف شکایت کی تھی جب کہ رواں برس مارچ میں ایک تیسری خاتون بھی شامل ہو گئی۔

بعد ازاں چوتھی خاتون نے جنیوا میں طارق کے خلاف عصمت ریزی کا الزام عائد کیا۔

عدالت نے اگلی سماعت کے لیے 5 جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔